تاریخ احمدیت (جلد 5)

by Other Authors

Page 531 of 819

تاریخ احمدیت (جلد 5) — Page 531

تاریخ احمدیت۔جلده 519 تحریک آزادی کشمیر اور جماعت احمدیہ اس فرعونی حکومت سے ان غریبوں کو بھی بچانا چاہتا ہو۔اس لئے اس معاملہ میں ہماری مدد اس کی خوشنودی کا موجب ہوگی جماعت کے دوستوں کو چاہئے کہ اس موقعہ سے محروم نہ رہیں۔اور اس معاملہ میں یہ کبھی خیال نہیں کرنا چاہئے۔کہ وہ لوگ ہماری جماعت سے تعلق نہیں رکھتے ہمیں ان کی امداد کی کیا ضرورت ہے جس طرح خدا تعالٰی کا احسان اپنے پرائے میں کوئی فرق نہیں کرتا۔اسی طرح مومن کے احسان میں بھی کوئی اس قسم کی تمیز نہ ہونی چاہئے۔۔۔اور ان بے چاروں کی تو ایسی مظلومی کی حالت ہے کہ اگر وہ مسلمان بھی نہ ہوتے تب بھی ان کی مدد واجب تھی۔مظلومین کشمیر کی امداد کے سلسلہ میں حضور نے تیسرا خطبہ ۱۲ / فروری ۱۹۳۲ء کو چو تھا خطبہ ۱۹/ فروری ۱۹۳۲ء کو اور پانچواں خطبہ ۲۶/ اگست ۱۹۳۲ء کو ارشاد فرمایا۔اور جماعت سے تحریک آزادی کے لئے قربانیوں کا مطالبہ کیا اور یہ حضور کی قوت قدسی ہی کا نتیجہ تھا کہ جماعت کے ہر طبقہ نے اس مطالبہ پر نہایت اخلاص و فدائیت سے لبیک کہا۔اور ان میں عمل وجد وجہد کی نئی روح پیدا ہو گئی۔