تاریخ احمدیت (جلد 5)

by Other Authors

Page 390 of 819

تاریخ احمدیت (جلد 5) — Page 390

تاریخ احمدیت جلده 386 تحریک آزادی کشمیر اور جماعت احمدیہ فصل چهارم تحریک آزادی کا چوتھا دور از ۱۳۹ (۱۹۳۰) خلیفتہ المسیح حضرت خلیفہ المسیح الثانی کا تیسرا سفر کشمیر حضرت مفید اسما الان ایده الله تعالی در اسفرکی جون ۱۹۲۹ء کو تیسری بار کشمیر تشریف لے گئے ہندو حلقوں کے سامنے چونکہ حضور ایدہ اللہ تعالی کی تحریک کشمیر سے متعلق سرگرمیاں آچکی تھیں۔اس لئے اخبار "ملاپ " (لاہور) نے ۲۲ / جون ۱۹۲۹ء کو لکھا۔ریاست کشمیر کو اس بارہ میں اپنی تسلی کر لینی چاہئے کہیں خلیفہ صاحب ریاست کشمیر کی مسلم آبادی میں اپنے تبلیغی و عظوں سے کوئی نئے کانٹے نہ ہو آئیں۔حضور کو اس سفر میں یہ دیکھ کر بہت خوشی ہوئی کہ کشمیر بیدار ہو رہا ہے مگر خواجہ عبدالرحمن صاحب ڈار سے ریاستی سلوک معلوم کر کے سخت افسوس ہوا۔چنانچہ خودہی فرماتے ہیں:۔”میں ۱۹۲۹ء میں جب کشمیر گیا تو مجھے یہ بات معلوم کر کے نہایت خوشی ہوئی کہ مسلمانوں میں ایک عام بیداری پائی جاتی تھی حتی کہ کشمیری زمیندار جو کہ لمبے عرصہ سے ظلموں کا تختہ مشق ہونے کی وجہ سے اپنی خود داری کی روح بھی کھو چکے تھے ان میں بھی زندگی کی روح داخل ہوتی ہوئی معلوم دیتی تھی۔اتفاق حسنہ سے زمینداروں کی طرف سے جو جدوجہد کی جارہی تھی اس کے لیڈر ایک احمدی زمیندار تھے۔زمینداروں کی حالت درست کرنے کے لئے جو کچھ وہ کوشش کر رہے تھے اس وجہ سے ریاست انہیں طرح طرح سے دق کر رہی تھی وہ ایک نہایت ہی شریف آدمی ہیں معزز زمیندار ہیں اچھے تاجر ہیں اور ان کا خاندان ہمیشہ سے ہی اپنے علاقہ میں معزز چلا آیا ہے اور وہ بھی اپنی گذشتہ عمر میں نہایت معزز اور شریف سمجھے جاتے رہے ہیں۔لیکن محض کسانوں کی حمایت کی وجہ سے ان کا نام بد معاشوں میں لکھے جانے کی کوشش کی جارہی تھی جب مجھے یہ حالات معلوم ہوئے تو میں نے مولوی عبد الرحیم صاحب د رود ایم۔اے کو اس بارہ میں انسپکٹر جنرل آف پولیس ریاست جموں و کشمیر سے ملاقات کے لئے بھیجا گفتگو کے بعد انسپکٹر جنرل پولیس نے یہ وعدہ کیا کہ وہ جائز کو شش بے شک کریں لیکن زمینداروں کو اس طرح نہ اکسائیں جس سے شورش پیدا ہو اور اس کے مقابلہ میں وہ بھی وعدہ کرتے ہیں کہ ان کو جو ناجائز تکلیفیں پولیس کی طرف سے پہنچ رہی ہیں وہ ان کا ازالہ کر دیں گے اور اسی طرح یہ یقین دلایا کہ جو جائز تکالیف کسانوں کو ہیں ان کا ازالہ کرنے کے لئے ریاست تیا ر ہے ہم