تاریخ احمدیت (جلد 5)

by Other Authors

Page 336 of 819

تاریخ احمدیت (جلد 5) — Page 336

تاریخ احمدیت۔جلد ۵ 332 تحریک آزادی کشمیر ا د ر جماعت احمد به سے پہلا حاکم بنا۔یہ ۳۱۸۰ ق م کا واقعہ ہے اس کے بعد ۱۳۲۴ء تک کشمیر میں ہندو راجوں کے یکے بعد دیگر اکیس خاندان حکمران رہے اور آخری ہندو راجہ مسہد یو تھا۔na منشی محمد الدین صاحب فوق نے بعض ہندو تواریخ اور آثار قدیمہ سے یہ نتیجہ بھی نکالا ہے کہ ہندوؤں کے مشہور رٹی راجہ رام چندر جی نے بھی کشمیر کو اپنے مقبوضات میں شامل کر لیا تھا۔۷۵۰ء میں راجہ للتادت کے زمانے میں موضع شیر دروں کی زمین سے ایک مندر بر آمد ہوا۔جس کے دروازے پر صاف الفاظ میں کندہ تھا کہ یہ مندر رامچندر اور پچھن نے تعمیر کیا ہے۔۔یادر ہے کہ بعض مورخین نے را چند رجی کا زمانہ ایک ہزار سال قبل مسیح کے لگ بھگ معین کیا ہے۔