تاریخ احمدیت (جلد 5) — Page 207
تاریخ احمدیت۔جلد ۵ ہوئے مثال 203 اول یہ ثابت ہو گیا کہ دشمنان احمدیت جماعت احمدیہ کے خلاف ایسے جھوٹ سے بھی پر ہیز نہیں کرتے جس کا بہت جلد ظاہر ہو جانا یقینی ہوتا ہے۔دوم جماعت احمدیہ کے ہر فرد نے حضور ایدہ اللہ تعالٰی سے محبت و عقیدت کا ایسا بے نظیر اور عدیم المثال نمونہ پیش کیا جس کی مثال عظیم الشان نبیوں کی جماعتوں کے سوا اور کہیں نہیں مل سکتی۔سوم مخالفوں کے اس پراپیگینڈا کی قلعی کھل گئی کہ معاذ اللہ جماعت احمدیہ کو مباہلہ والوں کے بتانات کی وجہ سے اپنے امام سے اخلاص نہیں رہا۔چهارم۔دوسرے لوگوں کے دلوں میں حضرت خلیفتہ المسیح الثانی کی جو عزت و عظمت تھی اس کا بھی اظہار ہوا۔چنانچہ غیر از جماعت مسلمانوں کا معتد بہ حصہ جماعت احمدیہ کے ساتھ غم میں ایسا شریک ہوا کہ گویا خود ان کے گھروں میں کوئی مصیبت آگئی ہے ایک مسلمان پر نسپل کھانا نہ کھا سکے بعض غیر احمدی عورتیں اور بچے بھی یہ خبر سن کر رونے لگے۔شملہ میں جب یہ منحوس اطلاع پہنچی تو غیر احمدیوں نے حضرت مفتی محمد صادق صاحب سے قدم قدم پر ہمدردی کا اظہار کیا۔سید محسن شاہ صاحب ایڈووکیٹ آف لاہور نے کہا کہ مسلمانوں کو اس وقت راہ راست پر چلانے والا ایک ہی شخص تھاوہ بھی چلا گیا تو باقی کیا رہا۔سر عبد القادر صاحب کو اس خبر سے گہرا صدمہ پہنچا اور خیریت کی خبر ملنے پر بے انتہاء خوشی ہوئی جسو کی ضلع گجرات کے شیعہ اصحاب نے مولوی حکیم سید فضل حسین صاحب شیعه مبلغ آف کوٹلہ سیداں احمد آباد ضلع جہلم کی صدارت میں ٹریبیون" کے ناپاک پراپیگنڈا کی مذمت کاریزولیوشن پاس کیا۔احمدیہ انجمن اشاعت اسلام لاہور کے انگریزی اخبار لائٹ (Light) نے اپنے یکم جون ۱۹۳۰ء کے پرچہ میں سیاہ حاشیہ کے ساتھ "مرزا بشیر الدین محمود احمد "مرحوم" کے نام سے ایک نوٹ شائع کیا جس کا ترجمہ یہ تھا کہ " ہم گہرے رنج اور افسوس کے ساتھ مرزا بشیر الدین محمود احمد صاحب سلسلہ احمدیہ کے قادیانی حصہ کے امام کی وفات کی خبر درج کرتے ہیں جو حرکت قلب بند ہو جانے کی وجہ سے ہوئی۔یہ ایک حقیقت ہے کہ ہمیں آپ سے بعض عقائد میں اختلافات تھے لیکن اس سے ہم اس مشہور و معروف ہستی کی ان خوبیوں سے جو قدرت نے انہیں فیاضی سے عطا کی تھیں آنکھیں بند نہیں کر سکتے۔اپنے عقائد کے لئے آپ کا جوش اور سرگرمی بحیثیت لیڈر آپ کی پختہ کاری اور ہنرمندی ماہر تنظیم اور سب سے بڑھ کر آپ کی ذاتی مقناطیسی کشش جس کی وجہ سے آپ کے متبعین کو آپ سے حیرت انگیز عقیدت تھی ایسی صفات ہیں جنہیں وہ لوگ بھی جنہوں نے کبھی آپ کو دیکھا بھی نہیں تسلیم کئے بغیر