تاریخ احمدیت (جلد 5)

by Other Authors

Page 169 of 819

تاریخ احمدیت (جلد 5) — Page 169

احمدیت۔جلد د 165 خلافت ثانیہ کا سولہواں سال کر دی اور پھر لیمپ بجھا دیا اور مناظرہ ختم ہو گیا۔(۲) مباحثہ میمو (برما) (مابین سید عبد اللطیف صاحب احمدی آف رنگون اور مولوی غلام علی شاہ صاحب آف مانڈ لے) یہ مناظرہ ۲۳/ جون ۱۹۲۹ء کو جامع مسجد میں چھ گھنٹہ تک جاری رہا۔قریباً ایک ہزار افراد اس میں شامل ہوئے احمدی مناظر نے صداقت حضرت مسیح موعود اور ختم نبوت پر آیات قرآنی سے اپنے دعوے کے دلائل پیش کر کے چیلنج کیا کہ مولوی صاحب انہیں توڑیں مگر غیر احمدی مولوی صاحب جو قریباً ایک درجن علماء کی معیت میں آئے ہوئے تھے آخر تک کسی دلیل کو توڑ نہ سکے۔(۳) مباحثه حجرات: (مابین مولانا ابو العطاء صاحب جالندھری و پنڈت ست دیو صاحب آریہ سماجی مناظر) تاریخ مناظرہ ۲۴/ مارچ ۱۹۲۹ء تھی اور موضوع بحث یہ تھا کہ وید کامل الهامی کتاب ہے یا قرآن شریف ؟ مولانا ابو العطاء صاحب نے آریہ مناظر کے رد میں ستیارتھ پر کاش سے اہم حوالہ جات پیش کئے اور قرآن شریف کے الہامی ہونے کے بارے میں تو ایسی لاجواب دلکش تقریر فرمائی کہ سامعین عالم وجد میں تھے - (۴) مباحثہ دینا نگر ضلع گورداسپور: (مابین مولانا ابو العطاء صاحب جالندھری ، پنڈت رام چند صاحب دہلوی تاریخ مباحثہ ۲۶ جولائی ۱۹۲۹ ء - موضوع بحث " نماز اور سندھیا " تھا۔آرید مناظر کو ایسا زچ ہو نا پڑا کہ آریوں پر مردنی سی چھا گئی۔(۵) مباحثہ ڈنڈوت: تحصیل پنڈدادن خان ضلع جہلم ( ما بین ملک عبد الر حمن صاحب خادم گجراتی و مولوی محمد احسن صاحب تاریخ مناظره ۹/ اگست ۱۹۲۹ء- موضوع بحث صداقت حضرت ۱۵۷ سیح موعود تا (۲) مباحثه صمی: تحصیل پنڈ دادن خان ضلع جہلم (مامین ملک عبد الر حمن صاحب خادم گجراتی و مولوی سید لال شاہ صاحب) تاریخ مناظره ۱۲ اگست ۱۹۲۹ء- موضوع بحث "صداقت مسیح موعود " اور "حیات و وفات مسیح ناصری علیہ السلام " ملک صاحب نے دوران مناظرہ میں اپنے استنباط کی تائید میں بار بار انعامی چیلنج دیئے مگر غیر احمدی مناظر صاحب کو ان کے قبول کرنے کی جرأت نہ ہو سکی۔١٥٩ (۷) مباحثه موضع میانوالی ضلع سیالکوٹ: (مابین مولوی غلام احمد صاحب بد و طهوی و مولوی عبدالرحیم شاہ صاحب تاریخ مباحثه ۲۲/ اگست ۱۹۲۹ء- موضوع مباحثه "حیات و وفات حضرت مسیح" و "صداقت حضرت مسیح موعود غیر احمدی مناظر صاحب لاجواب ہو کر سخت