تاریخ احمدیت (جلد 5)

by Other Authors

Page 168 of 819

تاریخ احمدیت (جلد 5) — Page 168

10° جلد ۵ 164 خلافت ثانیہ کا سولہواں پینگ (سٹریٹ سیٹلمنٹ): میں ۳-۱۴ جولائی ۱۹۲۹ء کو علی الترتیب وفات مسیح اور ختم نبوت سیاب مباحثات ہوئے پہلا مباحثہ احمد نور الدین صاحب نے اور دو سرا زینی دحلان صاحب نے کیا نائیجیریا (مغربی افریقہ) حکیم فضل الرحمن صاحب نے ۲۲/ فروری ۱۹۲۹ء کو مسجد ایکر افول کا سنگ بنیاد رکھا۔حکیم صاحب اس سے پیشتر افریقہ کی کئی احمدی مساجد کا افتتاح کر چکے تھے۔مگر یہ پہلی مسجد تھی جس کی بنیاد آپ کے ہاتھوں رکھی گئی۔101) (۱) مولوی نذیر احمد علی صاحب ۲۲ / فروری ۱۹۲۹ء مبلغین احمدیت کی روانگی اور واپسی کو سیرالیون مغربی افریقہ میں فریضہ تبلیغ بجالانے کے لئے روانہ ہوئے۔آپ پہلے مبلغ تھے جو قادیان سے ریل گاڑی میں روانہ ہوئے۔(۲) مولوی رحمت علی صاحب مبلغ سماڑا۔ابوبکر صاحب بگنڈا اور ادریس دا تو صاحب سماٹری کو ساتھ لے کر ۱۹ / اکتوبر ۱۹۲۹ء کو پہلی بار قادیان تشریف لائے۔نئی مطبوعات اس سال مندرجہ ذیل کتب سلسلہ شائع ہو ئیں۔(۱) مکتوبات احمد یہ "جلد پنجم نمبر یعنی سید نا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے مکتوبات بنام چوہدری رستم علی صاحب مرتبہ (حضرت شیخ یعقوب علی صاحب عرفانی) (۲) تحفتہ النصاری " حصہ اول (مولفہ چوہدری غلام احمد صاحب امیر جماعت پا کمپٹن) اندرون ملک کے بعض مشہور مباحثے (۱) مباحثہ گجرات: (مابین مولانا ابو العطاء صاحب و آریہ مناظر) یہ مباحثہ ۱۵/ جنوری ۱۹۲۹ء کی شام کو آریہ سماج کے مندر میں ہوا۔موضوع بحث مسئلہ تاریخ تھا۔مولانا ابو العطاء صاحب نے آریہ مناظر سے مطالبہ کیا کہ وہ ثابت کریں کہ انسان ہونے سے پہلے وہ کن کن جونوں کے چکر میں مقید رہے ہیں۔دوسرے یہ کہ تھوڑی مدت کے گناہوں کی سزا آریوں کی مسلمہ کتب کے مطابق عرصہ در از تک کیوں دی جائے گی۔مولانا صاحب کے مطالبہ کا کوئی معقول جواب آریہ مناظر نہ دے سکا تو آریوں نے جناب مولانا کے خلاف بولنے کے لئے اہل قرآن کے ایک مولوی صاحب کو کھڑا کر دیا۔آریہ سماج کو توجہ دلائی گئی کہ اگر یہ صاحب اسلام کے نمائندے ہیں تو آریہ مناظر سے بحث کریں۔اگر نہیں تو آریوں کی طرف سے کھڑے ہوں آخر جب مسلمانوں کو یہ معلوم ہوا کہ شاہ جی آریوں کی امداد کے لئے تشریف لائے ہیں تو انہوں نے ان کو مقام مباحثہ تے باہر نکال دیا۔جب سیکرٹری آریہ سماج نے دیکھا۔کہ اب مناظرہ کرنا ہی پڑے گا تو ادھر ادھر کی باتوں میں وقت ضائع کرنے کی کوشش شروع