تاریخ احمدیت (جلد 4) — Page 38
تاریخ احمدیت جلد ۴ 30 سید نا حضرت خلیفہ مسیح الثانی کے سواغ قبل از خلافت تیرا ہوں میں سراسر تو میرا رب اکبر روز کر مبارک سبحان من برانی من میرے پیارے باری میری دعائیں ساری رحمت سے ان کو رکھنا میں تیرے منہ کے واری اپنی پسند میں رکھیو سن کر یہ میری زاری روز کر مبارک سبحان من برانی اے واحد و یگانہ اے خالق زمانہ میری دعائیں سن لے اور عرض چاکرانہ تیرے سپرد تینوں دیں کے قمر بناتا یہ روز کر مبارک سبحان من برانی فکروں میں دل حزیں ہے جاں درد سے قریں ہے جو صبر کی تھی طاقت اب مجھ میں وہ نہیں ہے ہر غم سے دور رکھنا تو رب عالمیں ہے یہ روز کر مبارک سبحان من برانی D تینوں تیرے بندے رکھیو نہ ان کو گندے کر ان سے دور یا رب دنیا کے سارے پھندے چنگے رہیں ہمیشہ کریو نہ ان کو مندے یہ روز کر مبارک سبحان من برانی انے میرے دل کے پیارے اے مہرباں ہمارے کر ان کے نام روشن جیسے کہ ہیں ستارے فضل کہ کہ ہوویں نیکو گہر یہ سارے یہ روز کر مبارک سبحان من برانی اے میری جاں کے جانی اے شاہ دو جہانی کر ایسی مہربانی ان کا نہ ہووے ثانی دے بخت جاودانی اور فیض آسمانی یہ روز کر مبارک سبحان من برانی میری دعائیں ساری کریو قبول باری میں جاؤں تیرے داری کر تو مدد ہماری ہم تیرے در پر آئے لے کر امید بھاری یہ روز کر مبارک سبحان من برانی لخت جگر ہے میرا محمود بندہ تیرا دے اس کو عمر و دولت کر دور ہر اندھیرا دن ہوں مرادوں والے پر نور ہو سویرا روز کر مبارک سبحان من برانی مقدمہ مارٹن کلارک سے بریت کی بشارت سیدنا حضرت محمود فرماتے ہیں۔"جن دنوں کلارک کا مقدمہ تھا۔۔۔۔۔حضرت مسیح موعود نے جب اوروں کے لئے کہا تو مجھے بھی کہا کہ دعا اور استخارہ کرو۔میں نے اس وقت رویا میں دیکھا کہ ہمارے گھر کے ارد گرد پہرے لگے ہوئے ہیں۔میں اندر گیا جہاں سیڑھیاں ہیں وہاں ایک تہہ خانہ ہو تا تھا۔میں نے دیکھا کہ حضرت صاحب کو وہاں کھڑا کر کے آگے اپنے چن دیئے گئے ہیں اور ان پر مٹی کا تیل ڈال کر کوشش کی جارہی ہے کہ آگ لگادیں۔مگر جب دیا سلائی سے آگ لگاتے ہیں تو آگ نہیں لگتی۔وہ بار بار آگ لگانے کی کوشش کرتے ہیں۔مگر کامیاب نہیں ہوتے۔میں اس سے بہت گھبرایا۔لیکن جب میں نے اس دروازہ کی چوکھٹ کی طرف دیکھا تو وہاں لکھا تھا کہ ” جو خدا کے بندے ہوتے ہیں ان کو کوئی آگ نہیں جلا سکتی۔