تاریخ احمدیت (جلد 4)

by Other Authors

Page 37 of 754

تاریخ احمدیت (جلد 4) — Page 37

29 سید نا حضرت خلیفتہ المسیح الثانی کے سوانح قبل از خلافت پانچویں پیشگوئی میں نے اپنے لڑکے محمود کی پیدائش کی نسبت کی تھی کہ وہ اب پیدا ہو گا۔اور اس کا نام محمود رکھا جائے گا اور اس پیشگوئی کی اشاعت کے لئے سبز ورق کے اشتہار شائع کئے گئے تھے جو اب تک موجود ہیں اور ہزاروں آدمیوں میں تقسیم ہوئے تھے۔چنانچہ وہ لڑکا پیشگوئی کی میعاد میں پیدا ہوا۔اور اب نویں سال میں ہے "۔اور حاشیہ میں تحریر فرمایا۔ہاں سبز اشتہار میں صریح لفظوں میں بلا توقف لڑکا پیدا ہونے کا وعدہ تھا سو محمود پیدا ہو گیا۔کس قدریہ پیشگوئی عظیم الشان ہے۔اگر خدا کا خوف ہے تو پاک دل کے ساتھ سوچو۔" A ۲۲ ۷ / جون ۱۸۹۷ء کا دن نہ صرف سید نا محمود کی زندگی میں بلکہ جماعت احمد یہ " محمود کی آمین کی تاریخ میں ایک یادگار دن ہے کیونکہ اس دن حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے آپ کے ختم قرآن مجید کی فرحت خیز و مسرت انگیز تقریب بڑے وقار اور دعاؤں کے ماحول میں منائی اس اجتماع میں جماعت کے بہت سے دوستوں نے شرکت کی چنانچہ رپورٹ جلسہ سالانہ ۱۸۹۷ء میں اس کا ذکر یوں کیا گیا ہے۔دوسرا جلسہ حضور کے لخت جگر جناب مرزا بشیر الدین محمود احمد |AA| سلمہ اللہ کے ختم قرآن کی تقریب پر ہوا۔اس جلسہ پر بھی بہت سے احباب تشریف لائے " حضرت حافظ احمد اللہ خان صاحب ناگپوری فرماتے تھے کہ ختم قرآن کی تقریب پر حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام نے مجھے ڈیڑھ سو روپیہ عنایت فرمایا تھا۔اس موقعہ کی سب سے اہم بات یہ ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے ایک منظوم " آمین" لکھی جس میں اپنی تمام مبشر اولاد کے لئے عموماً اور حضرت محمود ایدہ اللہ تعالٰی کے لئے خصوصا نہایت در دو سوز اور الحاح و زاری سے دعائیں کیں اور اس فضل ربانی پر جو ختم قرآن کی صورت میں ظاہر ہوا۔اپنے آسمانی آقا کا تہ دل سے شکر ادا کیا اور اس کی حمد وثنا کے خوب گیت گائے۔جیسا کہ محمود کی آمین کے مندرجہ ذیل اشعار سے ظاہر ہے۔کیونکر ہو شکر تیرا تیرا ہے جو ہے میرا جب تیرا نور آیا جاتا رہا اندھیرا تو نے یہ دن دکھایا محمود کے آیا صد ہو شکر شکر تو نے ہر اک کرم سے گھر بھر دیا ہے میرا یہ روز کر مبارک سبحان من یرانی دل دیکھ کر یہ احسان تیری شائیں گایا ہے خدایا یہ روز کر مبارک سبحان من برانی تیرا کیونکر اے میرے بندہ پرور تو نے مجھے دیئے ہیں یہ تین تیرے چاکر ہے خدایا صد پڑھ شکر