تاریخ احمدیت (جلد 4) — Page 36
تاریخ احمدیت جلد ۴ پہلا باب (فصل دوم) 28 سید تا حضرت خلیفۃ المسیح الثانی کے سواغ قبل از خلافت تعلیم قرآن اور آمین مدرسہ تعلیم الاسلام میں ظاہری تعلیم ، پہلی شادی انجمن ہمدردان اسلام" " تشحید الاذہان اور شعر و سخن کا آغاز (۱۳۲۲۰۵۱۳۱۲ھ) (۱۸۹۵ء سے ۱۹۰۴ء تک) سید نا محمود ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی تعلیم قرآن کی ابتدا ۱۸۹۵ء میں تعلیم قرآن ۱۸۹۵ء ہوئی - حافظ احمد اللہ صاحب ناگپوری کو یہ سعادت حاصل ہوئی۔کہ Ar انہوں نے آپ کو (ساده) قرآن شریف پڑھایا۔میں ذکر ، حضرت مسیح انجام آتھم میں ذکر۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوة والسلام نے ۱۸۹۷ء میں انجام آتھم بھی شائع فرمائی تو اس کے ضمیمہ میں امیر المومنین حضرت سید نا محمود ایدہ اللہ تعالی کی پیدائش کو سبز اشتہار کی پیشگوئی کے عین مطابق ہونے کی وجہ سے نشان قرار دیتے ہوئے تحریر فرمایا۔» محمود جو بڑا لڑکا ہے اس کی پیدائش کی نسبت اس سبز اشتہار میں صریح پیشگوئی معہ محمود کے نام کے موجود ہے جو پہلے کی وفات کے بارے میں شائع کیا گیا تھا جو رسالہ کی طرح کئی ورق کا اشتہار سبز رنگ کے ورقوں پر ہے "۔۸۴ "سراج منیر میں ذکر اسی سال حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے " سراج منیر" میں بھی سید نا حضرت محمود ایدہ اللہ تعالیٰ کو سبز اشتہار کا موعود قرار دیا۔اور علماء و خواص مسلم و غیر مسلم دنیا کو توجہ دلائی۔