تاریخ احمدیت (جلد 4) — Page 568
تاریخ احمدیت۔جلد ۴ 533 خلافت ثانیہ کا بارھواں سال کا ہزار ہزار شکر ہے کہ میں موجودہ زمانہ میں وہ پہلوان پاتا ہوں جو اسلامی شریعت کے احیاء کے لئے کمر بستہ ہیں اور محمد ا کے لائے ہوئے دین کی نصرت کر رہے ہیں "۔( ترجمہ ) الصراط المستقيم نمبر ۲۶ (بغداد) نے لکھا۔" مسلمانان عالم آج تک کسی یورپین زبان میں ایک اخبار بھی جو دین اسلام کے حقائق بیان کرے شائع نہیں کر سکے۔انہیں آج تک یہ توفیق نہیں ملی کہ وہ یورپ کے کسی شہر میں مسجد یا مشن کی بنیاد رکھیں۔لیکن قادیانی احمدیوں نے امریکہ اور یورپ میں بہت سی مساجد تعمیر کی ہیں ان ممالک میں ان کے کئی مشن ہیں انگریزی اور دیگر کئی زبانوں میں ان کے اخبارات بھی جاری ہیں"۔( ترجمہ ) ۵ اخبار " آخر دقیقه " دمشق (بابت ۱۸/ ربیع الاول ۱۳۶۲ھ) نے لکھا کہ " احمدیوں کی نسبت سب کو معلوم ہے کہ وہ دنیا بھر میں تبلیغ اسلام کر رہے ہیں احمدی ہمیشہ مذہبی گفتگو کرنے کے لئے تیار اور مخالفین اسلام کو ساکت کرنے اور ان کے شکوک و شبہات کا ازالہ کرنے کو کمر بستہ رہتے ہیں "۔( ترجمہ ) ) 4 اخبار " الجزيرة " عمان (اردن) مورخہ ۱۲/ جون ۱۹۴۹ء لکھتا ہے۔" ہم اس بات کا اعتراف کرنا اپنا فرض سمجھتے ہیں کہ جماعت احمدیہ کے مبلغین بڑی ہمت اور تندہی سے اپنا کام کرتے ہیں اور اسلام کے پھیلانے کے لئے بہت جدوجہد کر رہے ہیں۔افریقہ کے غیر آباد علاقوں اور وسط افریقہ اور امریکہ میں تو ان کی یہ کوششیں اور بھی زیادہ ہیں"۔( ترجمہ ) رساله ها فو عيلها تصعير " تل ابیب " نے ۲۵/ مارچ ۱۹۵۳ء کو لکھا۔"لا شك ان للا حمدية في تاريخ الاسلام فضل " یعنی بلاشبہ تحریک احمدیت کو۔تاریخ اسلام میں خصوصی مقام حاصل ہے۔الحاج عبد الوہاب عسکری (بغداد کے صحافی) لکھتے ہیں۔" جماعت احمدیہ نے دین اسلام کی جو خدمات سرانجام دی ہیں۔ان میں تبلیغی لحاظ سے وہ ساری دنیا پر فوقیت حاصل کر چکے ہیں۔۔۔یہ لوگ اعلائے کلمتہ الدین کے لئے ہر قسم کے ممکن ذرائع اختیار کرتے ہیں اور ان کے بڑے بڑے کارناموں میں سے محکمہ تبشیر ایک بہت بڑا کارنامہ ہے نیز وہ مسجدیں ہیں جو انہوں نے امریکہ افریقہ اور یورپ کے مختلف شہروں میں بنائی ہیں اور یہی وہ سنت ناطقہ ہے جس کو لے کر وہ کھڑے ہوئے ہیں اور اس کے ذریعہ اسلامی خدمات بجالا رہے ہیں۔بلا شبہ جماعت احمدیہ کے ہاتھوں اسلام کا مستقبل اب روشن ہو گیا ہے"۔( ترجمہ