تاریخ احمدیت (جلد 4)

by Other Authors

Page 563 of 754

تاریخ احمدیت (جلد 4) — Page 563

تاریخ احمدیت۔جلد ۴ 528 خلافت عثمانیہ کا بارھواں سال ایک مکتب جاری کیا تھا۔جس میں الشیخ محمد المغربی لڑکوں اور لڑکیوں کو قرآن مجید پڑھاتے تھے اس کا با قاعدہ مدرسہ احمدیہ کی صورت میں افتتاح اب مولوی ابو العطاء صاحب کے ذریعہ سے یکم جنوری ۱۹۳۴ء کو ہوا۔آپ اس مدرسہ کے پہلے ہیڈ ماسٹر تھے اور الشیخ سلیم محمد الربانی الشیخ ابو حسین مصطفیٰ العمادی، الحاج عبد اللہ العراقی السید منیر الحعنی اور محمد سعید بخت ولی اس کے ابتدائی اساتذہ !! اس کے علاوہ آپ نے " المطبعة الاحمدية" کے نام سے کہا بیر میں پہلا احمد یہ پریس جاری کیا جس کا افتتاح ۶ / مارچ ۱۹۳۵ء کو ہوا اور سب سے پہلے اس پر حضرت مسیح موعود کے اشتہار " دعوت حق " کا عربی ترجمہ شائع کیا۔آپ کے زمانہ میں بھی علماء اور مسیحی مناروں سے زبر دست مقابلہ جاری رہا اور متعدد تحریری و تقریری مناظرے ہوئے جن میں اللہ تعالٰی نے اسلام و احمدیت کو غلبہ عطا فرمایا اور بہت سے لوگوں تک پیغام حق پہنچا۔اس دوران میں آپ قاہرہ ، راس البر دمیاط اور اسکندریہ بھی تشریف لے گئے۔عیسائیوں کے علاوہ آپ نے یہودیوں کو بھی اسلام کی دعوت دی اور عبرانی زبان میں بھی ان کے لئے ایک ٹریکٹ شائع کیا۔یہودیوں کے لئے یہ پہلا موقعہ تھا کہ انہیں عبرانی زبان میں مسلمانوں کی طرف سے پیغام پہنچایا گیا اور انہیں حیرت ہوئی کہ اب ہمیں عبرانی میں بھی اسلام کی طرف بلایا جا رہا ہے۔آپ کے زمانہ قیام کی ایک خصوصیت یہ بھی ہے کہ آپ نے گاہے گا ہے کوئی ٹریکٹ یا رسالہ شائع کرنے کی بجائے با قاعدہ مقررہ وقت پر شائع ہونے والے رسالہ کی بنیاد رکھی اور پہلے شروع میں ایک سہ ماہی رسالہ " البشارة الاسلامیة الاحمدية" کے نام سے جاری کیا۔جسے بعد میں جنوری ۱۹۳۵ء میں "البشری " کے نام سے ماہوار کر دیا جو آئندہ چل کر بلاد عربیہ کے طول و عرض میں اسلام و احمدیت کا پیغام پھیلانے میں مؤثر ترین ذریعہ ثابت ہوا۔آپ نے با قاعدہ سہ ماہی یا ماہوار رسالہ کے علاوہ مندرجہ ذیل لٹریچر شائع کیا۔(۱) حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتاب اعجاز ا صحیح ایک مبسوط دیباچہ کے ساتھ۔(۲) نبراس المومنین (سواحادیث نبویہ کا مجموعہ) یہ کتاب مدرسہ احمدیہ کہا بیر کے نصاب میں داخل تھی۔(۳) عین الضياء (۳) القول المتين في بيان معنى خاتم النبيّن (٥) عشرون دليلا على بطلان لا هوت المسيح (1) الدين الحي الخالد (4) دعوة عامة الى المناظرة (۸) رسالة اخلاص الى كل مسيـ متدين " آپ کے زمانہ میں ام النعم اور موضع عارہ میں نئی جماعتیں قائم ہو ئیں اور کہا پیر حیف اور بر جائیں احمدیوں کی تعداد میں اضافہ ہوا 0 1