تاریخ احمدیت (جلد 4) — Page v
ج سر انجام پائے۔جو عہد آپ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے جسد مبارک کے سامنے کیا تھا وہ ایسا نبھایا کہ جیسا نبھانے کا حق ہے۔قدم قدم پر نصرت الہی اپنی پوری شان سے شامل حال ہو کر جلوہ گر نظر آئی۔آپ کی تفسیریں۔درس قرآن، تحریریں اور تقریریں، آپ کے خطبات ایک بیش بہا اور بہت بڑا ذخیرہ ہیں۔اس پر آپ کی قوت عمل ، قوت فیصلہ، عزم راسخ ، جماعت کی ہر موقع پر رہنمائی ، دنیا کے ہر گوشہ میں احمدیت کے اسلامی مشن کے قیام، غرض ہر بات کو دیکھ کر صاف معلوم ہوتا ہے کہ اس وجود میں خدا تعالیٰ نے ایک خاص روح پھونک دی تھی۔اور اس کا خاص فضل اور رحم آپ کے ساتھ ساتھ چلتا رہا ہے۔آپ کے کارناموں سے دشمن بھی منکر نہیں ہو سکتا۔ایک کمزور صحت کا لڑکا جس کو خدائے قادر ومقتدر نے میدان میں اتارا بڑے بڑوں سے بازی لے گیا۔جو کام عالم اسلام علم ، دولت اور زبانی دعوی کے باوجو دل کر نہ کر سکا تھا وہ اس نے کر دکھایا۔حاسد اور معاند بھی محض لغو باتیں بنانے کے سوا اور کچھ نہ کر سکے اور ہر قوم کے افراد، کم سمجھ نادان بھی اور عقل و شعور رکھتے ہوئے بھی ، ایمان نہ لانے والے تک سبھی ایک بار انگشت بدنداں ضرور رہ گئے۔اللہ تعالیٰ آپ کا سایہ اپنی مزید رحمت کا سایہ بنا کرتا دیر ہمارے سروں پر سلامت رکھے اور آپ کو اپنی قدرت سے شفا بخش دے۔آمین مبارکہ