تاریخ احمدیت (جلد 4)

by Other Authors

Page 430 of 754

تاریخ احمدیت (جلد 4) — Page 430

تاریخ احمدیت۔جلد ۴ پانچواں باب (فصل اول) 422 خلافت ثانیہ کا گیارھواں سال حضرت خلیفہ اسیح الثانی ایدہ اللہ کا پہلا سفر یورپ اور مغرب میں فتح اسلام کی بنیاد خلافت ثانیہ کا گیارھواں سال ) جنوری ۱۹۲۴ء تا دسمبر ۱۹۲۴ ء بمطابق جمادی الاول ۱۳۴۲ھ تا جمادی الاخر ۱۳۴۳ھ ) ۱۹۲۴ء کا سال سلسلہ احمدیہ کی تاریخ میں تبلیغی نقطہ نگاہ سے ایک انقلاب انگیز سال کہلانے کا مستحق ہے کیونکہ اس میں حضرت خلیفتہ المسیح الثانی ایدہ اللہ تعالی نے یورپ کا پہلا سفر فرمایا۔جس کے نتیجہ میں جماعت احمد یہ ایک نئے دور میں داخل ہو گئی۔ویمبلے کا نفرنس کے لئے تحریک شروع ۱۹۲۴ء میں انگلستان کی مشہور ویمبلے نمائش کے سلسلہ میں سوشلسٹ لیڈر مسٹر ولیم لائٹس ہیر (Mr۔William Loftus Hare) نے یہ تجویز کی کہ اس عالمی نمائش کے ساتھ ساتھ ایک مذاہب کانفرنس بھی منعقد کی جائے جس میں برطانوی مملکت کے مختلف مذاہب کے نمائندوں کو دعوت دی جائے کہ وہ اس کا نفرنس میں شریک ہو کر اپنے اپنے مذہب کے اصولوں پر روشنی ڈالیں۔نمائش سے منتظمین جن میں مستشرقین بھی شامل تھے نے اس خیال سے اتفاق کیا اور لنڈن یونیورسٹی کے مدرسہ علوم شرقیہ (The School of Oriental Studies) کے زیر انتظام کا نفرنس کے وسیع پیمانہ پر انعقاد کے لئے ایک کمیٹی قائم کر دی گئی۔کانفرنس کا مقام امپیریل انسٹی ٹیوٹ لنڈن مقرر کیا گیا اور ۲۲ ستمبر ۱۹۲۴ء سے ۳ اکتوبر ۱۹۲۴ء تک کی تاریخیں اس کے لئے تجویز کی گئیں۔کمیٹی نے مندرجہ ذیل مذاہب کے مقررین کا انتخاب کیا۔ہندومت اسلام ، بدھ ازم پارسی مذہب ، جینی مذہب ، سکھ ازم ، تصوف ، برہمو سماج آریہ سماج کنفیوشس ازم و غیره اگر چه حضرت مولوی عبدالرحیم صاحب نیر ۱۹۲۳ء کے آغاز ہی سے لنڈن میں تھے مگر آپ کو اس