تاریخ احمدیت (جلد 4) — Page 406
تاریخ احمدیت - جلد " 398 خلافت ثانیہ کا دسواں سا (فصل دوم) مبلغ امریکہ کو زرین ہدایات تحریک شدھی کے واقعات پر تفصیلی روشنی ڈالنے کے بعد اب ہم ۱۹۲۳ء کے دوسرے حالات کی طرف آتے ہیں ۱۹۲۳ء کے آغاز میں ۷ / جنوری ۱۹۲۳ء کو حضرت مولوی محمد دین صاحب امریکہ میں تبلیغ اسلام کے لئے روانہ ہوئے۔حضرت خلیفتہ المسیح الثانی نے آپ کو مفصل ہدایات و نصائح لکھ کر دیں۔جن کا خلاصہ یہ تھا کہ نو مسلموں کو اسلامی اخلاق کا پابند بنائیں۔ان کا مرکز اور خلیفہ وقت سے عاشقانہ تعلق اور قربانی کی روح پیدا کرنے کی کوشش کریں دعا پر زور دیں۔سیاہ اور سفید نسل والوں کو ایک ہی نظر سے دیکھیں۔سیاست سے الگ رہیں قرآن مجید پر تدبر کریں۔ایسی تمام مجالس سے بچیں جو لغو کاموں پر مشتمل ہوں۔اپنی زندگی سادہ اور بے تکلف بنا ئیں۔پہلے مبلغین کی خدمات کا دل زبان اور قلم سے اعتراف کریں۔یہ امر خوب یادرکھیں کہ ہم آدمیوں کے پرستار نہیں بلکہ خدا کے بندے ہیں۔اسی سلسلہ میں حضور نے ایک اہم نصیحت یہ فرمائی کہ خلیفہ وقت کی فرمانبرداری اپنا شعار بنا ئیں اور یہی روح اپنے زیر اثر لوگوں میں پیدا کریں - حضرت خلیفتہ المسیح الثانی ایک عرصہ سے جرمنی میں تعمیر مسجد کے احمدی خواتین کا اخلاص لئے جدوجہد فرما ر ہے تھے۔آخر ستمبر ۱۹۲۲ء میں مولوی مبارک علی صاحب لنڈن سے برلن بھیجے گئے۔انہوں نے حضور کی ہدایت پر وہاں زمین کا انتظام کر لیا۔جس پر حضور نے ۲/ فروری ۱۹۲۳ء کو یہ تحریک فرمائی کہ مسجد برلن کی تعمیر خواتین کے چندہ ہے ہو۔اس تحریک نے احمدی خواتین کا مطمح نظر بلند کر کے ان میں اخلاص و قربانی اور فدائیت و للہیت کا ایسا زبردست ولولہ پیدا کر دیا کہ (متحدہ) ہندوستان کی اسلامی تاریخ میں اس کی کوئی نظیر نہیں ملتی اور اگر ملتی ہے تو صرف اور صرف قرون اولیٰ کی صحابیات میں 11 چنانچہ حضرت ام المومنین کو ایک جائیداد میں سے پانچ سو روپے کا حصہ ملا تھا جو آپ نے سب کا سب چندہ میں دے دیا۔حضرت نواب مبارکہ بیگم صاحبہ نے ایک ہزار روپیہ دیا۔حضرت نواب امتہ الحفیظ بیگم صاحبہ بیگم صاحبہ حضرت صاحبزادہ مرزا شریف احمد صاحب، حضرت ام داؤد (المیہ حضرت میر محمد اسحاق صاحب اور بیگم صاحبہ خان بہادر حضرت صاجزادہ مرزا سلطان احمد صاحب نے مقدور بھر حصہ لیا۔حضرت خلیفتہ المسیح الثانی کے اہل بیت بھی خاندان حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی دوسری