تاریخ احمدیت (جلد 4) — Page 346
تاریخ احمدیت جلد ۴ 338 ت ثانیہ کا دسوان سال بادا نانک صاحب کے مسلمان ہونے کے متعلق اور سکھ گروؤں میں ہندوؤں کے ظلم اور مسلمانوں کا ان سے نیک سلوک اور اس مضمون پر سکھ اخباروں کی آراء جمع کی جاویں اور ان کو مبلغین کو یاد کرایا جائے کیونکہ ان علاقوں میں سکھ پولیس میں زیادہ ملیں گے بعض تعلقہ دار بھی ہیں ان پر اس ذریعہ سے اثر ڈالنا چاہئے۔عام طور پر ان لوگوں کو آریہ دھوکہ دے کر یہ بتاتے ہیں کہ ہم تمہارے خیر خواہ اور مسلمان تمہارے دشمن ہیں حالانکہ معاملہ بالکل بر عکس ہے۔ام یہی ہو کہ - آریوں کی کتاب مصنفہ سے جس میں راجپوتوں کو ترکوں کی اولا د قرار دیا گیا ہے اور جس پر راجپوت انجمنوں نے سخت شورش برپا کیا تھا خوب فائدہ اٹھایا جائے اور اس کے مفید حوالے اور ان کے استعمال کا موقع اور طریق مبلغوں کو سکھایا جائے۔کچھ لوگ جو بحث کا ملکہ اور شوق رکھتے ہوں مقرر کئے جاویں جن کا کام آریوں کو بحثوں میں الجھانا ہو تاکہ لوگوں پر ان کی کمزوری اور شکست ظاہر ہو۔کچھ لوگ جو مضمون نگاری کا ملکہ اور شوق رکھتے ہوں مقرر کئے جاویں جن کا کام مطلوبہ وفد کی کوششوں اور کامیابیوں کو پبلک کے سامنے لاتا رہے تاکہ لوگوں کو سلسلہ کے کام سے دلچسپی پیدا ہو اور جماعت میں جوش پیدا ہو اور دوسرے لوگوں میں زندگی اور ہمدردی پیدا ہو۔ان کو مختلف اخبارات سلسلہ اور دوسرے انگریزی اور اردو اخبارات میں برابر اور متواتر مضمون لکھتے رہنا چاہئے لیکن یاد رہے کہ (۱) مضمون نہایت مختصر ہوں ایک یا ڈیڑھ کالم سے زیادہ نہ ہوں۔(۲) دلچسپ پیرایہ میں بیان ہوں یوں نہ معلوم ہو کہ کوئی شخص اپنی مدح کر رہا ہے۔(۳) جوش دلانے والے ہوں۔(۴) خاص دلچسپ واقعات مثلا کسی مبلغ کی خاص قربانی (خواہ احمدی ہو خواہ غیر احمدی) کو بیان کیا جائے۔آریوں کی خفیہ تدابیر کو طشت از بام کیا جائے۔ان لوگوں کی حالت کا صحیح نقشہ کھینچا جائے۔ان کی روایات اور رسوم کو بیان کیا جائے۔خاص کامیابیوں کو بیان کیا جائے۔اپنے مبلغوں کے ایثار پر روشنی ڈالی جائے۔ہر دفعہ نئے واقعات ہوں نئے پیرا یہ میں ہوں۔(۵) چونکہ اخبارات بہت سے ہیں اور ایک ہی مضمون کو بہت سے لوگ پسند نہیں کرتے اس لئے خاص مضامین کو چھوڑ کر باقی مضامین اس طرح لکھے جاویں کہ گو سب واقعات سب اخباروں کو جائیں لیکن ایک اخبار میں باقی واقعات مختصر ہوں اور ایک واقعہ کو خاص طور پر نمایاں کیا جائے۔دوسرے میں اس کو مختصر اور ایک دوسرے امر کو نمایاں کر کے بیان کیا جائے اس طرح سب واقعات بہ صورت اجتمال سب اخباروں میں شائع ہو جائیں گے اور تفصیل