تاریخ احمدیت (جلد 4)

by Other Authors

Page 273 of 754

تاریخ احمدیت (جلد 4) — Page 273

تاریخ احمدیت جلد 265 خلافت ثانیہ کا ساتواں سال ۴ میلیون ماریشس اور نائیجیریا کے طلبہ کے لئے باقاعدہ غیر ملکی کلاس کھولی گئی جس میں حضرت مولانا شیر علی صاحب بھی کچھ وقت دیتے رہے۔-۵- حضرت مسیح موعود نے 1991 میں مدرسہ تعلیم الاسلام میں لیکچروں کا ایک سلسلہ جاری فرمایا تھا یہ سلسلہ ایک سال جاری رہنے کے بعد بند ہو گیا۔اور اس سال ۲۲ جنوری ۱۹۲۰ء کو پھر جاری ہوا۔جبکہ حضرت خلیفتہ المسیح الثانی نے ضرورت مذہب کے عنوان پر پہلا لیکچر دیا۔حضرت امیر المومنین ایدہ اللہ تعالیٰ نے سید زین العابدین ولی اللہ صاحب کا نکاح پڑھا اور خطبہ ارشاد فرمایا۔۔حضرت میاں چراغ دین صاحب رئیس لاہور - حضرت مولوی فتح دین صاحب دھرم کوٹ جگہ ، حضرت مولوی عبد الغفار صاحب افغان ، حضرت مولوی محمد عبد اللہ صاحب بھینی شرقپور ، حضرت منشی گلاب دین صاحب رہتای- حضرت میرزا امیر احمد خان صاحب عرائض نویس (مردان) اور حضرت مولوی عبد القادر صاحب لدھیانوی جیسے اکابر صحابہ کا وصال ہوا۔مشہور بہائے۔مباحثہ فیروز پور ( حضرت منشی فرزند علی خان صاحب اور سید مدثر شاہ صاحب غیر مبالع کے درمیان) مباحثہ قادیان (شیخ محمد یوسف صاحب ایڈیٹر نور مرحوم اور سردار گنگا سنگھ کے درمیان) مباحثہ جہلم ( حضرت مولانا غلام رسول صاحب را جیکی اور مولوی محمد ابراہیم صاحب سیالکوٹی کے درمیان) مباحثہ ڈوگری ضلع سیالکوٹ (احمدی منا ظر حافظ جمال احمد صاحب مرحوم) مباحثہ عالم پور کوٹلہ - مولوی جلال الدین صاحب شمس اور مولوی محمد امین صاحب اہلحدیث کے مابین ) مباحثہ چنیوٹ (حضرت مولوی غلام رسول صاحب را جیکی اور مولوی میر محمد ابراہیم صاحب سیالکوٹی) مباحثہ سار چور (مولوی جلال الدین صاحب شمس اور مولوی عبد اللہ صاحب کے درمیان) - خان اوصاف علی خاں صاحب کی۔آئی۔اسی کمانڈ ر نا معہ جماعت احمدیہ میں داخل ہوئے۔14 الفضل ۱۳ جولائی ۱۹۲۰ صفحه ۱۰ فہرست نومبائعین نمبر ۵۵۶)