تاریخ احمدیت (جلد 4)

by Other Authors

Page 2 of 754

تاریخ احمدیت (جلد 4) — Page 2

تاریخ احمد بیت - جلد ۴ 2 سید نا حضرت خلیقہ امسیح الثانی کے سوانح قبل از خلافت پہلا باب (فصل اول) آسمانی نوشتوں کے مطابق ولادت پاکیزہ بچپن ، حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی رفاقت میں ابتدائی سفر اور بعض دوسرے دلچسپ واقعات (۱۳۰۶ھ ۱۳۱۲۰ھ) (جنوری ۱۸۸۹ء سے دسمبر ۱۸۹۴ء تک) سید نا وامامنا و مرشدنا حضرت مرزا بشیرالدین محمود احمدخلیفة المسح الثاني المصلح الموعود (ایده الله تعالى بنصرہ العزیز و اطال اللہ بقاء ہ) کا دور خلافت سلسلہ خلفاء کی تاریخ میں ایک ممتاز مقام رکھتا ہے۔اللہ تعالٰی نے جس رنگ میں اس خلافت کو نوازا ہے اور اس کے ہر پہلو کو اپنی برکت کے ہاتھ سے ممسوح کیا ہے اور اس کے ساتھ غیر معمولی برکتوں اور حیرت انگیز ترقیوں اور مافوق العادت کامیابیوں کو وابستہ فرمایا ہے۔وہ اپنی نظیر آپ ہیں !!! جہاں تک خلافت ثانیہ کے روحانی رند ہی اثر و نفوذ کی وسعت کا تعلق ہے اسے ایک عالمگیر حیثیت حاصل ہے۔چنانچہ حضور خودہی فرماتے ہیں۔میں خلیفہ ہوں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا اور اس لئے خلیفہ ہوں افغانستان کے لوگوں کے لئے عرب ایران، چین، جاپان یو رپ ، امریکہ افریقہ ساڑا جاوا اور خود انگلستان کے لئے غرضکہ کل جہان کے لوگوں کے لئے میں خلیفہ ہوں۔اس بارے میں اہل انگلستان بھی میرے تابع ہیں۔دنیا کا کوئی ملک ایسا نہیں جس پر میری مذہبی حکومت نہیں سب کے لئے یہی حکم ہے کہ میری بیعت کر کے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی جماعت میں داخل ہوں "۔اس ”عالمگیر خلافت اور مذہبی حکومت" کے ساتھ ہی حال و مستقبل میں اسلام کی ترقی اور سربلندی وابستہ ہے جیسا کہ حضور نے لکھا ہے کہ -;