تاریخ احمدیت (جلد 4) — Page 186
تاریخ احمدیت جلد ۴ 178 خلافت مهمانیه کادو سرا سال "فاروق" کا اجراء خلافت ثانیہ کے عہد میں مرکز سے پہلا اخبار " فاروق " حضرت میر قاسم على صاحب کی ادارت میں ۷ / اکتوبر ۱۹۱۵ء کو جاری ہوا۔حضرت امیر المومنین ایدہ اللہ تعالی نے اس کے پہلے پرچہ میں بعنوان "فاروق کے فرائض " ایک نہایت قیمتی مضمون لکھا - حضرت میر قاسم علی صاحب فاروق کی ابتدا کے بارے میں تحریر فرماتے ہیں۔خاکسار ایڈیٹر فاروق ۱۹۱۵ء میں دہلی سے ہجرت کر کے دارالامان میں آگیا۔بعض ذمہ دار احباب نے مجھے انجمن کی طرف سے ہیڈ مبلغ بننے کی صلاح دی۔جس کے لئے میں نے اپنے آپ کو نا قابل سمجھا۔اور اس تجویز کو منظور نہ کیا۔میرے پیارے مقتدا حضرت خلیفتہ المسیح الثانی ایدہ اللہ بنصرہ نے میری حالت کا اندازہ فرما کر مجھے یہی حکم دیا کہ میں جس طرح دہلی سے "الحق" اخبار نکالتا تھا اسی طرح دار الامان سے اخبار جاری کروں اور اس کا نام خلافت ثانیہ کے لحاظ سے فاروق تجویز ہوا" - "فاروق" مخالفین اسلام و احمدیت کے لئے شمشیر برہنہ تھا جن کے دلائل سے ان کے اعتراضات پارہ پارہ ہو جاتے تھے۔افسوس اپریل ۱۹۴۲ء میں حضرت میر قاسم علی صاحب کی وفات کے بعد یہ بند ہو گیا۔مولوی عبدالحی صاحب کی خدمت میں لاہوری وفد حضرت صغری بیگم صاحبہ۔FAC TAA (حرم حضرت خلیفہ اول) اور مولوی عبدالحی صاحب نے ابتدا ہی میں بیعت خلافت ثانیہ کرلی تھی۔مگر غیر مبایعین برابر اس کوشش میں لگے رہے کہ حضرت خلیفہ اول کے خاندان کی ہمدردیاں حاصل کر کے انہیں اپنے اندر جذب کر لیں۔چنانچہ جناب میاں عبد الوہاب صاحب عمر کا بیان ہے کہ ”مولوی عبد الباقی صاحب بہاری ایم اے نے بتایا کہ حضرت خلیفتہ اصحیح اولاد کی وفات کے بعد خلافت ثانیہ کے زمانے میں خلافت کے چند دشمن حضرت مولوی عبدالحی صاحب کے پاس آئے اور کہا کہ اگر آپ خلیفہ بن جاتے تو ہم آپ کی اطاعت کرتے۔مولوی عبدالحی صاحب نے باوجود بچپن کے ان کو جو جواب دیا وہ اس قابل ہے کہ سلسلہ کی تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے انہوں نے فرمایا۔” یا تو آپ کو آپ کے نفس دھوکہ دے رہے ہیں یا آپ جھوٹ بول رہے ہیں۔میں سچ کہتا ہوں کہ اگر میں خلیفہ بنتاتب بھی آپ میری اطاعت نہ کرتے۔اطاعت کرنا آسان کام نہیں۔میں اب بھی تمہیں حکم دوں تو تم ہرگز نہ مانو۔اس پر ان میں سے ایک نے کہا کہ آپ ہمیں حکم دیں۔پھر دیکھیں کہ ہم آپ کی فرمانبرداری کرتے ہیں۔یا نہیں۔مولوی عبدالحی صاحب نے کہا اگر تم اپنے دعوئی میں بچے ہو تو میں تمہیں حکم دیتا ہوں کہ جاؤ حضرت خلیفتہ المسیح کی بیعت کر لو۔یہ بات سن کر وہ لوگ۔۔۔۔۔۔کہنے لگے کہ یہ تو نہیں ہو "CI