تاریخ احمدیت (جلد 4) — Page 185
تاریخ احمدیت - جلد ۴ 177 خلافت حتی کہ زبانوں سے گزر کر ان حالات کا ذکر اخباروں میں بھی آنا شروع ہو گیا۔اور ان کے مظالم کی رفتار بہت تیز ہو گئی۔چنانچہ ایک اخبار "کیر لاپتر کا" نے لکھا۔" احمدیوں پر تکالیف کی بوچھاڑ پہلے کی نسبت بہت زیادہ پڑنے لگی ہے۔بیچارے اپنے گھر کے صحن سے بھی باہر نہیں نکلتے جن کے پاس کچھ مال تھا وہ اندر بیٹھے کھا رہے ہیں اور جو غریب ہیں وہ فاقے کاٹ رہے ہیں۔جب یہ حالات منظر عام پر آگئے تو لیفٹیننٹ گورنر پنجاب نے گورنر مدراس کو توجہ دلائی اور تحقیقات کے بعد احمدیوں کو اپنی مسجد اور اپنا قبرستان بنانے کے لئے الگ زمین دے دی گئی۔مگر چند ہی روز کے بعد کنانور کے قاضی صاحب کی رپورٹ پر راجہ صاحب نے احمدیوں کے نام نوٹس جاری کر دیا کہ کیوں نہ تمہیں کافر قرار دیا جائے اس حکمنامہ نے اور آگ بھڑکا دی۔لیکن بالآخر مظلوم احمدیوں کی فریاد سنی گئی۔اور ۱۷/ نومبر ۱۹۱۵ء کو راجہ صاحب انگریزی حکومت کے زیر عتاب آگئے اور احمدیوں کو ان کے مظالم سے نجات ملی 2 الارشاد | حضور کے نصائح حضرت قاضی محمد عبد اللہ صاحب مبلغ انگلستان کو حسب حضرت خلیفتہ المسیح الثانی حضرت قاضی محمد عبد اللہ صاحب بی۔اے بی ٹی ۶/ ستمبر ۱۹۱۳ء کو بغرض تبلیغ انگلستان روانہ ہوئے حضور نے ان کو جو تفصیلی ہدایات و نصائح اپنے دست مبارک سے تحریر فرما کر دیں۔ان کا شخص یہ ہے۔اس بات کو خوب یاد رکھیں کہ یو رپ کو فتح کرنے جاتے ہیں نہ کہ مفتوح ہونے۔یورپ کی ہوا کے آگے نہ گریں۔بلکہ اہل یورپ کو اسلامی تہذیب کی طرف لانے کی کوشش کریں۔خدا کی بادشاہت کے دروازوں کو تنگ نہ کریں لیکن عقائد صحیحہ کے اظہار سے کبھی نہ جھجکیں۔کھانے پینے پہنے میں اسراف اور تکلف سے کام نہ لیں- اخلاص سے سمجھا ئیں اور محبت سے کلام کریں۔ہر ہفتہ مفصل خط لکھتے رہیں۔اگر کوئی تکلیف ہو تو خدا تعالٰی سے دعا کریں۔اگر کسی فوری جواب کی ضرورت ہو۔خط لکھ کر ڈال دیں۔اور خاص طور پر دعا کریں تعجب نہ کریں اگر خط کے پہنچتے ہی یا پہنچنے سے پہلے ہی جواب مل جائے خدا کی قدر میں وسیع اور اس کی طاقت بے انتہا ہے۔اپنے اندر تصوف کا رنگ پیدا کریں کم خوردن کم گفتن کم خفتن عمدہ نسخہ ہے۔اور تجد ایک بڑا ہتھیار سندھی ٹریکٹ حضرت امیر المومنین ایدہ اللہ تعالی نے سندھ کو پیغام احمدیت پہنچانے کے لئے ۱۹۱۵ء کے آخر میں ٹریکٹ لکھا جو سندھی زبان میں بعنوان " ایک عظیم الشان بشارت " شائع کیا گیا TAY