تاریخ احمدیت (جلد 4) — Page 203
تاریخ احمدیت۔جلد ۴ 195 خلافت ثانیہ کا تیسرا سال خواتین کے لئے تبلیغی فنڈ کی پہلی تحریک حضرت خلیفتہ البیع الثانی نے آخر ۱۹۱۷ ء میں احمدی عورتوں کو تحریک فرمائی کہ وہ ولایت میں تبلیغ اسلام کے لئے ایک تبلیغی فنڈ قائم کریں۔اور اس کی صورت حضور نے یہ تجویز فرمائی کہ مستورات آٹے کی ایک مٹھی ایک خاص برتن میں ڈال دیا کریں اور آٹا ہر ہفتہ فروخت کر کے اس کی قیمت قادیان میں بھیجوا دی جائے۔ابتداء یہ تحریک قادیان میں شروع ہوئی۔سب سے پہلے چوہدری فتح محمد صاحب سیال کی المیہ نے ( جو حضرت خلیفہ اول کی نواسی تھیں) اس میں حصہ لیا۔"ذکر الهی" حضرت خلیفتہ المسیح الثانی ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے حسب سابق ۱۹۱۶ء کے سالانہ جلسہ پر بھی تین تقریر میں فرما ئیں۔پہلی تقریر میں وقتی حالات کے مطابق متفرق امور پر روشنی ڈالی۔دوسری تقریر میں جماعت کے فرائض اور ذمہ داریوں کی طرف توجہ دلائی۔་་ تیسری روحانیت سے لبریز تقریر جسے تصوف اسلام کا بہترین خلاصہ اور عطر کہنا چاہئے۔" ذکر الہی" کے عنوان پر فرمائی جس میں ذکر کی اہمیت اس کی اقسام اس کے آداب و اوقات بتانے کے علاوہ تہجد کے لئے اٹھنے اور نماز میں توجہ قائم رکھنے کے ایسے ایسے عملی طریق بتائے کہ سننے والے وجد میں آگئے۔دوران تقریر میں ایک غیر احمد ی صوفی صاحب نے رقعہ بھیجا کہ آپ کیا غضب کر رہے ہیں اس قسم کا ایک نکتہ صوفیاء کرام دس دس سال خدمت لے کر بتایا کرتے تھے۔آپ ایک ہی مجلس میں سب رازوں سے پردہ اٹھا رہے ہیں۔یہ تینوں تقریریں " ذکر الہی" کے نام سے چھپ چکی ہیں اور ۱۴۶ صفحات پر مشتمل ہیں۔۱۹۱۶ء کے متفرق مگر اہم واقعات حضرت میرزا بشیر احمد صاحب کے ہاں امتہ الحمید بیگم صاحبہ پیدا ہو ئیں۔- حضرت قمرجان صاحبہ اہلیہ حضرت صوفی احمد جان صاحب لدھیانوی ،ماسٹر عبد الحق صاحب اور حضرت پیر افتخار احمد صاحب کی زوجہ (ملکہ جان صاحبہ) اور ہمشیرہ (مختار بیگم صاحبہ) کی وفات - ہوئی۔حضرت ام المومنین " دہلی۔پانی پت ، مالیر کوٹلہ اور پٹیالہ تشریف لے گئیں حضرت مرزا شریف احمد صاحب سالانہ جلسہ کی انتظامیہ کمیٹی کے سیکرٹری مقرر ہوئے۔اور آپ نے بڑی توجہ اور جانفشانی سے اپنے فرائض انجام دیے - مسجد اقصیٰ کی توسیع ہوئی اور منارۃ المسیح کی سفیدی کا کام ختم ہو ا۔