تاریخ احمدیت (جلد 3) — Page 606
تاریخ احمد - جلد 598 خلافت اولی کی نسبت آسمانی شہادتیں بیماریوں کا علاج ہوا پانی اور آگ سے اور دردوں کا آگ اور پانی سے (1) سنستدرجهم من حيث لا يعلمون"۔۱۴- کسی دوست نے پوچھا کہ الیاس سے یوحنا کی تشبیہ ظاہری الفاظ کے خلاف ہے۔پس یہود مسیح علیہ السلام کے ماننے میں معذور ہو سکتے ہیں۔آپ کو القاء ہوا۔"کسی کے ماننے میں جو ذرائع جناب الہی نے بتائے ہیں دو قسم کے ہوتے ہیں۔اول محکمات دوسرے متشابہات۔محکمات کو اصل قرار دیا جائے نہ متشابہات ہم اپنے باپ کی اولاد ہیں ہماری ماں یقیناً عفیفہ ہے اور اس کے لئے محکمات ہمارے لئے بس ہیں اور ہم اسکی جائد و پر قابض ہونے کے مدعی ہیں۔ایسے امور میں متشابہات کی کیا ضرورت ہے اللہ تعالٰی کے ماننے رسولوں انبیاء اور اولیاء کے ماننے میں ایسی ہی راہ سلامتی کی ہے Ar