تاریخ احمدیت (جلد 3)

by Other Authors

Page 601 of 709

تاریخ احمدیت (جلد 3) — Page 601

تاریخ احمدیت جلد ۱۳ 593 خلافت اولی کی نسبت آسمانی شہادتیں سچ تو یہ ہے کہ میں نے اس زمانہ میں یہ خلوص و محبت و صدق قدم براہ دین کسی دوسرے میں نہیں پایا اور آپ کی عالی ہمتی کو دیکھ کر خداوند کریم جل شانہ کے آگے خود منفعل ہوں۔۔جس قدر میری طبیعت آپ کی للی خدمات سے شکر گزار ہے مجھے کہاں طاقت ہے کہ میں اس کو بیان کر سکوں۔بلاشبہ کلام الہی سے محبت رکھنا اور رسول اللہ اللی کے کلمات طیبات سے عشق ہونا اور اہل اللہ کے ساتھ جب صافی کا تعلق حاصل ہونا یہ ایک ایسی بزرگ نعمت ہے جو خدا تعالیٰ کے خاص اور مخلص بندوں کو ملتی ہے۔۔۔فالحمد للہ کہ خدا تعالیٰ نے آپ کو یہ نعمت جو راس الخیرات ہے عطا فرمائی ہے۔۔۔جیسے آپ کے اخلاص نے بطور خارق عادت اس زمانہ کے ترقی کی ہے ویسا ہی جوش حب اللہ کا آپ کے لئے اور آپ کے ساتھ بڑھتا گیا۔اور چونکہ خدا تعالیٰ نے چاہا۔کہ اس درجہ اخلاص میں آپ کے ساتھ کوئی دوسرا بھی شریک نہ ہو اس لئے اکثر لوگوں کے دلوں پر جو دعوئی تعلق رکھتے ہیں خدا تعالی نے قبض دارد کئے اور آپ کے دل کو کھول دیا۔جو کچھ خدا تعالٰی نے اس عاجز کی نصرت کے لئے محبت اور ہمدردی کا آپ کو جوش بخشا ہے وہ تو ایسا امر ہے جس کا شکر ادا نہیں ہو سکتا۔الحمد لله الذي اعطانی مخلصا كمثلكم محبا كمثلكم ناصرا في سبيل الله كمثلكم وهذه كله فضل الله "۔