تاریخ احمدیت (جلد 3)

by Other Authors

Page 593 of 709

تاریخ احمدیت (جلد 3) — Page 593

تاریخ احمد جیت - جلد ۳ فصل دوم 585 خلافت اوٹی کی نسبت آسمانی شاد تیں حضرت مسیح موعود کے رویاء الہامات میں حضرت خلیفہ اول کا ذکر حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے الہامات و رویا میں کثرت سے نہایت تعریفی رنگ میں آپ کا ذکر پایا جاتا ہے۔بطور نمونہ چند الهامات و رویا درج ذیل ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو الہا نا بتایا گیا کہ آسمان پر آپ کا نام "عبد الباسط " رکھا گیا ہے۔اپریل ۱۸۸۷ء میں حضور نے آپ کے بارے میں خواب دیکھا کہ ”میں ایک نشیب گڑھے میں کھڑا ہوں اور اوپر چڑھنا چاہتا ہوں۔مگر ہاتھ نہیں پہنچتا۔اتنے میں ایک بندہ خدا" آیا اس نے اوپر سے میری طرف ہاتھ لمبا کیا۔اور میں اس کے ہاتھ کو پکڑ کر اوپر چڑھ گیا اور میں نے چڑھتے ہی کہا۔کہ خدا تجھے اس خدمت کا بدلہ دیوے "۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو رویا ہوئی کہ "نور الدین کو دو گلاس دودھ کے پلائے ایک ہم نے خود دیا۔اور ور سرا اس نے مانگ کر لیا اور کہا سرد ہے۔پھر دودھ کی ندی بن گئی۔اور ہم اس میں نبات کی ڈلی ہلاتے جاتے ہیں"۔14 - کشف میں دیکھا تفسیر حسینی ۵۰ اور ا۵ صفحه پر۔۔۔فسره نور الدين بالمعارف الغريبه"۔( ترجمہ ) نور الدین نے اس کی عجیب و غریب معارف کے ساتھ تفسیر کی۔۵ ۱/۵اپریل ۱۸۹۳ء کو آپ کی روحانی عظمت اور بلند شان کے بارے میں حضور کو الہام ہوا۔ان الصفا والمروة من شعائر الله"۔(ترجمه) صفاء مردهہ اللہ کے شعائر میں سے ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام آپ کی صحت کے لئے دعا کر رہے تھے کہ الہام ہوا۔" ان کنتم في ريب مما نزلنا على عبدنا فاتوا بشفاء من مثله " الهام " ان الذين قالوا ربنا الله ثم استقاموا تتنزل عليهم الملئكة ان لا تخافواو لا تحزنوا وابشر وابالجنة التي كنتم توعدون نور الدين " ( ترجمہ ) یقینا وہ لوگ جنہوں نے کہا ہمارا رب اللہ ہے پھر اس پر مضبوطی سے قائم رہے ان پر فرشتے اترتے ہیں۔(یہ خوشخبری دیتے ہوئے) کہ خوف نہ کھاؤ اور نہ غمگین ہو اور اس جنت کی بشارت پاؤ جس کا تمہیں وعدہ دیا جاتا تھا۔نور الدین