تاریخ احمدیت (جلد 3) — Page 592
تاریخ احمدیت جلد ۳ 584 خلافت اولی کی نسبت آسمانی شہادتیں صدیق ہیں۔حضرت میر محمد سعید صاحب حیدر آبادی نے پہلے ہی اپنی نوٹ بک میں ایک یاداشت لکھ رکھی تھی جس میں آپ سے بیعت کی درخواست کی گئی تھی۔اسی طرح جب بیرونی جماعت میں حضرت اقدس مسیح موعود کے انتقال کی خبر پہنچی تو کئی بزرگوں نے انتخاب خلافت سے پہلے ہی لکھ دیا کہ خلیفہ تو بہر حال حضرت مولوی نور الدین صاحب ہی ہوں گے۔ہم ان کی بیعت کرتے ہیں۔بلکہ حضرت حاجی غلام احمد صاحب پریذیڈنٹ انجمن احمد یہ کریام نے تو اپنے علاوہ جماعت کریام کی بیعت کا خط بھی روانہ کر دیا تھا۔کہتے ہیں کہ ایک اہلحدیث عالم نے حضرت مسیح موعود کی وفات کی خبر سن کر مجرات کے بعض احمدیوں سے کہا کہ اب تم لوگ قابو آ گئے ہو۔کیونکہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا ہے کہ ہر نبوت کے بعد خلافت ہے اور تم میں خلافت نہیں ہو سکتی۔تم لوگ انگریزی دان ہو اس لئے خلافت کی طرف نہیں آؤ گے۔دوسرے دن انتخاب خلافت کا تار ملا۔تو مولوی صاحب نے جواب دیا کہ نور الدین پڑھا لکھا آدمی ہے اس نے جماعت میں خلافت قائم کر دی ہے آئندہ اگر خلافت رہی تو دیکھیں گے۔