تاریخ احمدیت (جلد 3) — Page 562
554 حضرت خلیفتہ المسیح الاول کی سیرت طیبہ آپ فرماتے تھے کہ مجھے دیندار اولاد چاہئے۔جو دین کو دنیا پر مقدم نہیں رکھتا۔میرے ساتھ اس کا کوئی تعلق نہیں۔اسی طرح ایک دفعہ فرمایا کہ میں نے اپنی اولاد کے لئے کثرت دولت کی دعا نہیں کی۔کیونکہ دولت مندی فسق و فجور کا سبب بن جاتی ہے۔ایک مرتبہ اپنی سب سے بڑی خواہش یہ ظاہر فرمائی کہ " میں تم میں ایسی جماعت دیکھوں جو اللہ تعالٰی کی محب ہو۔اللہ تعالٰی کے رسول حضرت محمد ﷺ کی متبع ہو۔قرآن سمجھنے والی ہو میں اپنے موٹی پر بڑی بڑی امید رکھتا ہوں کہ وہ یہ آرزو بھی پوری کرے گا کہ تم میں سے اللہ تعالٰی کی محبت کرنے والے محمد رسول اللہ ﷺ کے کلام سے محبت رکھنے والے اللہ تعالٰی کے فرمانبردار اور اس کے خاتم النبین کے بچے متبع ہوں اور تم میں سے ایک جماعت ہو جو قرآن مجید اور سنت نبوی پر چلنے والی ہو اور میں دنیا سے رخصت ہوں تو میری آنکھیں ٹھنڈی ہوں اور میرا دل ٹھنڈا ہو "