تاریخ احمدیت (جلد 3)

by Other Authors

Page 446 of 709

تاریخ احمدیت (جلد 3) — Page 446

تاریخ احمدیت۔جلد ۳ 438۔اخبار " الفضل " اور " پیام صلح " کا اجراء چھٹا باب اخبار الفضل“ اور ”پیغام صلح" کا اجراء۔تحریک انصار اللہ کے ممبر مصر و انگلستان میں لاہور کے گمنام ٹریکٹوں کی شورش اور سالانہ جلسہ پر خلافت حقہ کی تائید کا روح پرور نظارہ جنوری ۱۹۱۳ء سے دسمبر ۱۹۱۳ء تک بمطابق ۱۳۳۱ھ تا ۱۳۳۲ھ) عربی ممالک میں تبلیغ اس سال مربی ممالک تک احمدیت کا پیغام پہنچانے کے لئے مصالح العرب میں کے نام سے بدر کے ساتھ ایک ہفتہ وار عربی ضمیمہ شائع ہوا جو سید عبد الحی عرب صاحب کی ادارت میں نکلتا تھا۔ہال کی تعمیر کی تحریک حضرت خلیفہ اول نے حضرت میر ناصر نواب صاحب کے سپرد یہ خدمت فرمائی کہ قرآن مجید کے درس کے لئے ایک خاص کمرہ تعمیر کیا جائے۔حضرت ام المومنین نے زمین کا ایک حصہ اس غرض کے لئے مرحمت فرمایا۔ا کلمات قرآنی کی فہرست حضرت خلیفتہ المسیح اول نے بعض خدام کو یہ کام سپرد فرمایا کہ وہ قرآن مجید کے اسماء افعال اور حروف کی فہرستیں تیار کریں اس طریق سے خدام میں قرآن مجید کی خدمت اور اس پر غور و فکر کی عادت پیدا کرنا مقصود تھا۔مولوی ارجمند خان صاحب کا بیان ہے کہ اس تحریک کے سلسلہ میں میرے حصہ میں اٹھارھواں پارہ آیا جو میں نے پیش کر دیا مگر سہوا میں نے اس پر نہ پارے کا نام درج کیا نہ اپنا حضرت نے ان سے پوچھا کیا نام ہے۔عرض کیا۔ارجمند خاں"۔فرمایا نام تو بڑا پیارا ہے پھر خود اپنے قلم سے نام لکھ دیا۔