تاریخ احمدیت (جلد 3)

by Other Authors

Page 417 of 709

تاریخ احمدیت (جلد 3) — Page 417

تاریخ احمدیت۔جلد ۳ ایران 409 نقشه عرب ومصر حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمد ایدہ اللہ کے سفر ہند و عرب شمال بغداد راق شام ار پورٹ سوڈان ایتھوپیا خوندم سوداك ہندوستان کے طویل سفر کے بعد حضرت حضرت صاحبزادہ صاحب کا سفر مصر و عرب صاحبزادہ صاحب نے اسی سال مصر و عرب کا بھی سفر کیا جو علوم عربیہ کی تحقیق ، دنیائے عرب و مصر کے نظام تعلیم کے مشاہدہ ، تبلیغ احمدیت اور دیار رسول کی زیارت اور حج کی غرض سے تھا۔حضرت خلیفتہ المسیح اول اور حضرت ام المومنین کی اجازت لینے اور انصار اللہ کو ہدایات دینے کے بعد آپ ۲۶/ ستمبر کو قادیان سے روانہ ہوئے۔روانگی سے قبل مدرسہ احمدیہ کے صحن میں آپ کو شاندار الوداعی پارٹی دی گئی۔حضرت خلیفتہ المسیح نے دعا کرائی طلباء کی طرف سے محمود احمد صاحب عرفانی نے اور اساتذہ کی طرف سے مولوی عبد الرحیم صاحب نیر نے ایڈریس پیش کیا۔1 قادیان کے بہت سے احمدی دوست آپ کو رخصت کرنے کے لئے بٹالہ تک اور بعض لاہور تک ساتھ 10