تاریخ احمدیت (جلد 3)

by Other Authors

Page 402 of 709

تاریخ احمدیت (جلد 3) — Page 402

تاریخ احمدیت۔جلد ۳ 394 حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمد ایدہ اللہ کے سفر ہند و عرب دوسرے حضرات پہلے ہی پہنچ چکے تھے رستہ میں حضرت صاحبزادہ صاحب کو الہام ہوا۔انک تھدی من احببت (یعنی جسے تو چاہے ہدایت دے سکتا ہے خطاب خدا تعالٰی کو ہے) کانپور میں دو مدرسے قابل دید تھے مدرسہ جامع العلوم جس کے ناظم خان صاحب محمد سعید خان صاحب مالک مطبع نظامی تھے۔دوسرا مدرسہ الہیات جس کے پرنسپل مولانا آزاد سبحانی تھے۔چنانچہ آپ نے یہ مدارس بھی دیکھے۔مدرسہ جامع العلوم میں آپ کو ایک پارٹی بھی دی گئی۔جامع العلوم کے چند طلبہ نے کہا کہ ہم بعض احادیث کے متعلق پوچھنا چاہتے ہیں۔جس پر جواب دیا گیا کہ ہم یہاں مباحثہ کے لئے نہیں آئے۔ہاں اگر آپ ہمارے خیالات معلوم کرنا چاہیں تو بڑی خوشی سے آپ کو ان سے آگاہ کیا جائے گا۔جس پر انہوں نے یقین دلایا کہ وہ محض استفادہ کے لئے آئے ہیں۔مولانا آزاد سبحانی نے جو اس وقت موجود تھے یہی کہا کہ واقعی اگر آپ لوگ استفادہ کی غرض سے آئے ہیں تو دریافت کریں۔لیکن ایسا نہ ہو کہ یہ استفادہ بحث کا رنگ پکڑ لے۔چنانچہ حضرت صاحبزادہ صاحب نے حافظ روشن علی صاحب کو جواب کے لئے حکم دیا۔چنانچہ مدرسہ کے ایک مدرس حافظ مولوی محمد یوسف صاحب نے یہ حدیث پیش کی کہ اس کو مرزا صاحب پر منطبق کریں- فيتزوج ويولد له و يمكث خمسا واربعين سنة و يدفن معى في قبرى فاقوم انا و عيسى ابن مريم في قبر واحد بين ابى بكر و عمر (مشكوة صفحه ۳۸۰) (ترجمه) مسیح موعود شادی کرے گا اور اس کی اولاد بھی ہو گی وہ پینتالیس برس رہے گا۔اور میرے ساتھ میری قبر میں دفن ہو گا۔اور میں اور عیسی بن مریم ابو بکر و عمر کے درمیان ایک قبر میں سے اٹھیں گے۔حافظ روشن علی صاحب اس حدیث کو رسول اللہ تک ثابت کریں۔حافظ محمد یوسف صاحب : مشکوۃ میں موجود ہے۔حافظ روشن علی صاحب: یہ حدیث نہ متواتر ہے نہ احاد۔اس کی سند تک موجود نہیں۔حافظ محمد یوسف صاحب : ابن جوزی اس کے راوی ہیں مشکوۃ آپ کی جماعت میں مسلم ہے۔حافظ روشن علی صاحب ابن جوزی تو چوتھی پانچویں صدی کے آدمی ہیں اس صدی کا آدمی رسول اللہ تک حدیث کو کیو نکر پہنچا سکتا ہے اس جواب پر گفتگو ختم ہو گئی مگر حافظ صاحب نے فرمایا گوید حدیث ثابت نہیں مگر میں آپ کی خاطر معنی کر دیتا ہوں ینزل آئے گا یتزوج نکاح کرے گا۔یولد له اولاد بھی ہوگی۔چنانچہ مرزا صاحب نے نکاح کیا اور آپ کی اولاد بھی ہوئی۔حافظ محمد یوسف صاحب صاحب اولاد تو سب ہوتے ہیں اصل امتیازی نشان تو چو تھا ہے۔حافظ روشن علی صاحب اس نشان کے معنی یہ ہیں کہ چونکہ مسیح موعود رسول اللہ ﷺ کا