تاریخ احمدیت (جلد 3)

by Other Authors

Page 13 of 709

تاریخ احمدیت (جلد 3) — Page 13

تاریخ احمدیت جلد ۳ 13 کا عہد خلافت آپ میں فنا ہونے سے ہی ملا۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے آپ کی بے نظیر اطاعت کو ان الفاظ میں بیان فرمایا ہے کہ ” آپ میری اسی طرح پیروی کرتے ہیں۔جیسے نبض کی حرکت تنفس کی حرکت کی پیروی کرتی ہے "۔پھر آپ کی فدائیت کا یہ عالم تھا کہ آپ نے حضور اقدس کی خدمت میں لکھا کہ " میں آپ کی راہ میں قربان ہوں۔جو کچھ ہے۔میرا نہیں۔آپ کا ہے"۔آپ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ایک اشارہ پر اپنی جائداد اور اپنے وطن کو چھوڑ دیا اور قادیان میں آکر دھونی رمالی۔آپ فرمایا کرتے تھے کہ اگر مجھے ایک لاکھ کیا ایک کروڑ روپیہ یومیہ بھی کوئی دے اور قادیان کے باہر رکھنا چاہے۔میں نہیں رہ سکتا"۔علاوہ ازیں آپ کے اندر تمام وہ اوصاف حمیدہ پائے جاتے تھے۔جو کامل انسانوں میں پائے جاتے ہیں۔آپ کا بے مثال تو کل اور قرآن مجید سے انتہائی عشق آپ کی سیرت کے ممتاز اور نمایاں پہلو ہیں اور ضرورت ہے کہ ہر احمدی اس کو اپنے اندر جاری و ساری کرے۔سید نا حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں۔دل میں از بس آرزو ہے کہ اور لوگ بھی مولوی صاحب کے طور پر چلیں۔مولوی صاحب پہلے راستبازوں کا نمونہ ہیں۔جزاهم الله احسن الجزاء "(ازالہ اوہام) ہمارے لئے ضروری ہے کہ حضرت خلیفتہ المسیح اول یہ جیسی فدائیت اور اطاعت کو پیدا کرنے کے لئے ہم بار بار آپ کی سوانح حیات کا مطالعہ کریں۔اور اپنے اند روی روح پیدا کریں جو آپ میں موجزن تھی۔اگلی جلد سے خلافت ثانیہ کے واقعات کا آغاز ہو گا۔اور اس کی تکمیل تین جلدوں میں ہوگی احباب سے گزارش ہے کہ جن دوستوں کے پاس سید نا حضرت خلیفتہ المسیح الثانی ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے خطوط ہوں وہ مکرم مولوی دوست محمد صاحب فاضل کو بھجوا دیں۔اور دعا کریں کہ اللہ تعالٰی آئندہ سال خلافت ثانیہ کے واقعات پر مشتمل پہلی جلد کو شائع کرنے کی توفیق عطا کرے۔تاہم اس ذمہ داری سے جلد عمدہ بر آہو سکیں۔جو حضرت امیر المومنین خلیفتہ المسیح الثانی ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے تاریخ احمدیت کی اشاعت کے متعلق ہم پر ڈالی ہے۔وباللہ التوفیق خاکسار ابو المنیر نور الحق نیجنگ ڈائریکٹر ادارۃ المصنفین - ربوہ ۱۰ / دسمبر ۱۹۶۳ء