تاریخ احمدیت (جلد 3) — Page 312
تاریخ احمدیت۔جلد ۳ 304 مدرسہ احمدیہ کے سنگ بنیاد سے مکین خلافت کے نشان تک ۱۹۰۹ء کے متفرق واقعات ا۔حضرت مفتی محمد صادق صاحب ایڈیٹر بد رنے ایک لمبا دورہ کیا۔جس میں انہوں نے سلسلہ کی تبلیغ بھی کی۔اور بہت جگہ نئی انجمنیں قائم کیں۔اور ان کے مواعظ حسنہ سے متاثر ہو کر کئی لوگ احمد ہی ہوئے۔_r کلکتہ میں ایک مذہبی کا نفرنس منعقد ہوئی جس میں جناب مولوی محمد علی صاحب کا لکھا ہوا (انگریزی) مضمون خواجہ کمال الدین صاحب نے پڑھا جو بہت مقبول ہوا۔کتاب - خواجہ کمال الدین صاحب نے نظام حیدر آباد دکن تک سلسلہ کا پیغام پہنچانے کے لئے ایک " صحیحه آصفیه " شائع کی جس میں آیت ما كنا معذبين حتى نبعث رسولا کے مطابق حضور نظام کو بڑے عمدہ پیرایہ میں متنبہ کیا کہ اگر کوئی خدا کا فرستادہ برپا نہیں ہوا تو حیدر آباد کا سیلاب اور دو سرے غذاب کیوں آرہے ہیں ؟ - مسٹر الیگزینڈر رسل دیب (امریکہ) کی تحریک پر پہلی مرتبہ امریکہ و یورپ میں کوئی مبلغ بھیجوانے کا سوال صدرانجمن احمدیہ میں زیر غور آیا۔- سکھوں اور ہندوؤں میں تبلیغ اسلام کی غرض سے قادیان میں ” سادہ سنگت " کے نام سے ایک انجمن قائم ہوئی۔جس نے گورمکھی میں ہزاروں کی تعداد میں پمفلٹ شائع کئے۔- خواجہ کمال الدین صاحب نے شملہ میں لیکچر دئے۔جن کی لوگوں نے بہت تعریف کی۔اس کے علاوہ متفرق مقامات پر آپ نے دید مقدس اور قرآن کریم پر لیکچر دئے۔۔دہلی سے میر قاسم علی صاحب کے قلم سے شدھی کی اشدھی اور چند اور رسائل آریوں کی تردید میں شائع ہوئے۔- حضرت شیخ یعقوب علی صاحب عرفانی نے ۲۴ سے ۲۸ پارہ تک کا ترجمہ قرآن شائع کیا۔