تاریخ احمدیت (جلد 3)

by Other Authors

Page 261 of 709

تاریخ احمدیت (جلد 3) — Page 261

تاریخ احمدیت۔جلد ۳ 253 فتنہ انکار خلافت کا تفصیلی پس منظر نہ کریں۔پھر دیکھیں کہ ہمارا کیا حرج ہو ؟؟ اب قسم کے بعد میرے پاس نہیں کہ اور لکھوں “۔خاکسار مرز اغلام احمد م خواجہ صاحب حضرت مسیح موعود علیہ السلام پر بے جا اسراف کے الزامات مولوی محمد علی صاحب اور ان کے رفقاء اگر چاہتے تو مرسل ربانی کے اس اختباہ پر تو بہ کر کے اپنی روش کو بدل لیتے مگر انہوں نے اور زیادہ بے باکی سے نہ صرف یہ مطالبہ شروع کر دیا کہ لنگر خانہ کا انتظام ان کو دے دیا جائے بلکہ اپنی پرائیوٹ مجلسوں میں حضرت اقدس اور آپ کے اہل بیت کے خلاف بے جا اسراف اور فضول خرچی کا الزام بھی لگانا شروع کر دیا جس کے چشم دید واقعات حضرت مولوی سرور شاہ صاحب کی کتاب کشف الاختلاف میں موجود ہیں۔20 حضرت مفتی محمد صادق حضرت مسیح موعود کا آخری سفر اور لنگر خانہ کا انتظام حضرت لکھتے صاحب ہیں اپنے آخری سفر میں جب حضرت مسیح موعود علیہ السلام لاہور تشریف لے گئے۔تو لنگر خانہ کا انتظام مولوی محمد علی صاحب کے سپرد ہوا۔حضرت مولوی نور الدین صاحب کو اور عاجز را تم کو اور بعض دیگر اصحاب کو بھی حضرت صاحب نے لاہو ر بلا لیا لیکن مولوی محمد علی صاحب قادیان ہی میں مقیم رہے اور انہوں نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو اعتراضاً لکھا کہ لنگر خانہ کا خرچ تو بہت تھوڑا ہے معلوم نہیں کیوں ایسا کہا جاتا ہے کہ لنگر میں اس قدر خرچ ہوتا ہے اس پر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام بہت ناراض ہوئے۔اور فرمایا " اسے اتنا خیال نہیں آتا کہ ہمارے لاہور چلا آنے کے سبب مہمان تو سب لاہور آرہے ہیں اب قادیان جاتا ہی کون ہے جو لنگر خانہ کا پہلے کی طرح خرچ ہو " اس کے بعد چند دنوں میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا وصال ہو گیا اور مولوی محمد علی صاحب کو حضور کی زندگی میں ایسا موقعہ ہی نہیں ملا کہ وہ معذرت کرتے اور معافی مانگتے۔11 خلافت اولیٰ کا قیام اور اختیارات حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے وصال کے بعد کو محدود کرنے کی سازش جیسا کہ تفصیلی ذکر آچکا ہے اگر چہ انجمن کے تمام ممبروں اور پوری جماعت کا خلافت پر اجماع ہو گیا۔مگر چند دنوں کے بعد ہی انہیں محسوس ہوا۔کہ ہم نے خلافت تسلیم کر کے سخت غلطی کی ہے۔اور ہم اپنی مرضی سے کچھ نہیں کر سکیں گے چنانچہ اس خطرہ کے سدباب کے لئے انہوں نے خلیفہ وقت کے اختیارات کو محدود کرنے کی سازش شروع کر دی اس کے لئے ایک تو انجمن کی کارروائی میں