تاریخ احمدیت (جلد 3)

by Other Authors

Page 140 of 709

تاریخ احمدیت (جلد 3) — Page 140

تاریخ احمدیت جلد ۳ 136 سفر حرمین شریفین سے حضرت مسیح موعود کی پہلی زیارت تک فلاں اپنے اخلاص پر قائم نہیں رہا۔تب میں اس فرشتہ کو ایک طرف لے گیا اور اس کو کہا کہ لوگ پھرتے جاتے ہیں تم اپنی کھو کہ تم کس طرف ہو تو اس نے جواب دیا کہ ہم تو تمہاری طرف ہیں تب میں نے کہا کہ جس حالت میں خدا تعالیٰ میری طرف ہے تو مجھے اس کی ذات کی قسم ہے کہ اگر سارا جہان پھر جائے تو مجھے کچھ پرواہ نہیں پھر بعد اس کے میں نے کہا کہ تم کہاں سے آتے ہو اور آنکھ کھل گئی۔اور ساتھ الہام کے ذریعہ سے یہ جواب ملا کہ اجی من حضرة الوتر۔میں نے سمجھا کہ چونکہ اس بیان سے جو فرشتہ نے کیا وتر کا لفظ مناسب تھا کہ وتر تنہا اور طاق کو کہتے ہیں اس لئے خد اتعالیٰ کا نام الو تربیان کیا۔اس خواب اور اس الہام سے کچھ مجھے بشریت سے تشویش ہوئی اور پھر سو گیا۔تب پھر ایک : شتہ آیا اور اس نے ایک کاغذ پر مرلگادی اور نقش مرجو چھپ گیا دائرہ کی طرح تھا اور وہ اس قدر دائرہ تھا جو ذیل میں لکھتا ہوں اور تمام شکل یہی تھی۔روردین مجھے دل میں گذرا کہ یہ میری دل شکنی کا جواب ہے اور اس میں یہ اشارہ ہے کہ ایسے خالص دوست بھی ہیں۔جو ہر ایک لغزش سے پاک کئے گئے ہیں جن کا اعلیٰ نمونہ آپ ہیں۔والسلام خاکسار غلام احمد از قادیان - بخدمت اخویم حکیم فضل دین صاحب السلام علیکم AA دو سراخط - مخدومی و مکرمی اخویم حضرت مولوی صاحب سلمہ السلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہ عنایت نامہ پہنچ کر باعث مشکوری ہوا۔عام طور پر لوگ آں مکرم کے استقلال کو بڑی تعجب کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔در حقیقت اللہ جل شانہ کے بندے جو اس کی ذات پر تو کل رکھتے ہیں۔ان کے لئے خدا تعالی کافی ہے کسی راجہ رئیس کا کیا پرواہ ہے۔جب کہ اس بات کو مان لیا۔خدا ہے اور ان صفتوں والا کہ ایک طرفہ العین میں جو چاہے کر دیوے۔تو پھر ہم کیوں غم کریں۔اور زید و عمر کی بے التفاتی سے ہمارا کیا نقصان آپ کو اپنے بہت سے برکات کا مور د بنا دے۔کہ آپ نے اس عاجز کی اللہ وہ خدمت کی ہے کہ جس کی نظیر اس زمانہ میں ملنا مشکل ہے۔میں چاہتا ہوں کہ چونکہ انسان کے بعض اخلاق مخفیہ کا خلقت پر ظاہر ہونا کسی قسم کی تکلیف پر موقوف ہے اس لئے وہ رحیم و کریم اپنے مستقیم الحال بندوں پر حوادث بھی نازل کرتا ہے۔تا ان کے دونوں قسم کے اخلاق جو ایام راحت اور ایام رنج سے متعلق ہیں۔ظاہر ہو جاویں اسی وجہ سے ہم خدا تعالیٰ کے