تاریخ احمدیت (جلد 3) — Page 93
تاریخ احمدیت جلد ۳ 89 طر حرمین شریفین سے حضرت مسیح موعود کی پہلی زیارت تک پونچھ کو پیچش کے شدید مرض سے مخلصی ہوئی اور کئی سال تک وہ آپ کو خطیر رقم بطور شکریہ بھجواتے رہے۔۱۸۸۶ء میں راجہ پونچھ کے بیٹے تکہ بلدیو سنگھ کو زلزلوں سے دماغی خلل ہو گیا جس کا آپ نے ایسا کامیاب علاج کیا کہ راجہ پونچھ نے ہزاروں روپے دیئے۔بلکہ مہاراجہ جموں وکشمیر نے آپ کو سال بھر کی تنخواہ کے علاوہ مزید انعام دیا۔غرض کہ کہاں تک ذکر کیا جائے تاریخ کشمیر کا یہ دور نہایت سنہری دور ہے جس میں ریاست کو آپ سابے مثال حکیم و حاذق طبیب میسر آیا اور ہزاروں جانیں تلف ہونے سے بچ گئیں۔