تاریخ احمدیت (جلد 2)

by Other Authors

Page 590 of 687

تاریخ احمدیت (جلد 2) — Page 590

تاریخ احمدیت۔جلد ۲ ۵۵۵ جماعت احمدیہ کا خلافت پر پہلا اجتماع جماعت احمدیہ کا خلافت پر پہلا اجماع خلافت کے لئے حضرت مولوی نور الدین صاحب پر اتفاق انتخاب اور بیعت نعش مبارک کے قادیان پہنچنے کے بعد سب سے پہلا کام جو سلسلہ کے مقتدر بزرگوں نے اس وقت کیا وہ خلافت کے لئے حضرت مولوی نور الدین صاحب کا انتخاب تھا۔چنانچہ جماعت کے دوست اکٹھے ہوئے اور مشورہ ہوا تو سب کی نظریں حضرت مولوی نور الدین صاحب کی طرف اٹھیں۔چنانچہ جب متفقہ فیصلہ ہو چکا تو اکابر سلسلہ حضرت مولوی نور الدین صاحب کے مکان پر حاضر ہوئے اور مناسب رنگ میں بیعت خلافت کے لئے درخواست پیش کی۔آپ نے کچھ تردد کے بعد فرمایا ” میں دعا کے بعد جو اب دوں گا چنانچہ وہیں پانی منگایا گیا آپ نے وضو کیا اور غربی کوچہ کے متصل دالان میں نماز نفل ادا کی۔اس عرصہ میں یہ وفد باہر صحن میں انتظار کرتا رہا۔نماز سے فارغ ہونے کے بعد آپ نے فرمایا چلو ہم سب وہیں چلیں جہاں ہمارے آقا کا جسد اطہر ہے اور جہاں ہمارے بھائی انتظار میں ہیں۔چنانچہ حضرت مولوی صاحب کی معیت میں تمام حاضرین باغ میں پہنچے۔1 حضرت مفتی محمد صادق صاحب سب دوستوں کے سامنے جو باغ میں اپنے محبوب آقا کی نعش کے پاس جمع تھے کھڑے ہوئے اور حضرت مولوی نور الدین صاحب کی خدمت میں بطور نمائندہ مندرجہ ذیل تحریر پڑھ کر سنا ئیں۔بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُ، وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ وَالصَّلَوةُ وَالسَّلَامُ عَلَى خَاتِمِ النَّبِيِّينَ مُحَمَّدَ الْمُصْطَفى وَ عَلَى الْمَسِيحِ الْمَوْعُوْدِ خَاتُمُ الْأَوْلَيَاءِ اما بعد مطابق فرمان حضرت مسیح موعود علیہ السلام مندرجہ رسالہ الوصیت ہم احمدیان جن کے دستخط ذیل میں ثبت ہیں اس امر پر صدق دل سے مطمئن ہیں کہ اول المهاجرین حضرت حاجی مولوی