تاریخ احمدیت (جلد 2)

by Other Authors

Page 547 of 687

تاریخ احمدیت (جلد 2) — Page 547

تاریخ احمدیت جلد ۲ ۵۱۲ حضرت مسیح موعود کے مبارک دور کا آخری سالانہ جلسہ کہ کوئی ان سے ہمدردی کرتا۔مگر جب انہوں نے صبر کیا اور کسی سے ذکر تک نہ کیا تو خود رب العرش نے جس کے وہ مہمان تھے اپنے فرستادہ نمائندہ کو الہام کیا ا طعموا الجائع والمعتر " بھوکے اور منظر کو کھانا کھلاؤ۔صبح سویرے حضور نے دریافت کیا تو معلوم ہوا کہ بعض مہمان رات بھوکے رہے۔اس وقت حضور نے لنگر کے منتظمین کو بلایا اور بہت تاکید فرمائی کہ مہمانوں کی ہر طرح سے خاطر تواضع کی جائے اور ان کو کسی قسم کی تکلیف نہ ہو۔A ۱۹۰۷ء کے بعض ممتاز صحابہ ۱۹۰۷ء کے بعض ممتاز صحابہ کے نام یہ ہیں۔ا۔چوہدری محمد ظفر اللہ خاں صاحب ( حال صدر عالمی عدالت انصاف ہیگ) حاجی ابو بکر یوسف صاحب جده - ۳۔شیخ نیاز محمد صاحب انسپکٹر پولیس -