تاریخ احمدیت (جلد 2)

by Other Authors

Page 540 of 687

تاریخ احمدیت (جلد 2) — Page 540

تاریخ احمدیت جلد ۲ ۵۰۵ ملکی شورش میں جماعت کو نصیحت تھے مگر وہ بھی سر ڈالے بیٹھے رہے۔آپ بار بار فرماتے تمہاری غیرت نے یہ کیوں کر برداشت کر لیا کہ تم اس جگہ پر بیٹھے رہو جہاں رسول کریم کی بنک ہو رہی ہے تب مولوی محمد احسن صاحب امرد ہی گھٹنوں کے بل بیٹھ گئے اور جس طرح حضرت ابو بکر نے رسول کریم ﷺ کی ایک ناراضگی کے موقعہ پر یہ الفاظ کے تھے کہ رضیت بالله ربا و بالاسلام دينا وبمحمد رسولا اس قسم کے الفاظ انہوں نے کے اور پھر کہا حضور ذہول ہو گیا یعنی ہر آدمی سے بعض موقعوں پر غلطی ہو جاتی ہے ہم سے بھی ذہول کے ماتحت یہ غلطی ہوئی ہے حضور درگزر فرمائیں۔آخر بہت دیر کے بعد حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا غصہ فرد ہوا اور آپ نے اس غلطی کو معاف فرمایا۔"