تاریخ احمدیت (جلد 2) — Page 447
تاریخ احمدیت۔جلد ۲ ۴۴۴ قرب : صال سے متعلق الہامات دل جو عملی رنگ میں اس کی محبت ظاہر کرتا ہے۔اور اس کے ایمان اور اخلاق اور شجاعت اور تقویٰ اور استقامت اور محبت الہی کے تمام نقوش انعکاسی طور پر کامل پیروی کے ساتھ اپنے اندرلیتا ہے جیسا کہ ایک صاف آئینہ ایک خوبصورت انسان کا نقش۔یہ لوگ دنیا کی آنکھوں سے پوشیدہ ہیں۔کون جانتا ہے ان کی قدر مگر وہی جو ان میں سے ہیں۔دنیا کی آنکھ ان کو شناخت نہیں کر سکتی کیوں کہ وہ دنیا سے بہت دور ہیں۔یہی وجہ حسین کی شہادت کی تھی کیوں کہ وہ شناخت نہیں کیا گیا۔دنیا نے کس پاک اور برگزیدہ سے اس کے زمانہ میں محبت کی تا حسین ان سے بھی محبت کی جاتی۔غرض یہ امر نہایت درجہ شقاوت اور بے ایمانی میں داخل ہے کہ حسین اے کی تحقیر کیا جائے اور جو حسین یا کسی اور بزرگ کی جو آئمہ مطہرین میں سے ہے تحقیر کرتا ہے یا کوئی کلمہ استخفاف ان کی نسبت اپنی زبان پر لاتا ہے وہ اپنے ایمان کو ضائع کرتا ہے کیوں کہ اللہ جل شانہ اس شخص کا دشمن ہو جاتا ہے جو اس کے برگزیدوں اور پیاروں کا دشمن ہے۔" احمدی اور غیر احمدی میں کیا فرق ہے" ۲۶ دسمبر ۱۹۰۵ء کی صبح کو جلسہ سالانہ کے موقعہ پر مہمان خانہ جدید کے بڑے کمرے میں احباب جماعت کا ایک اجلاس اس غرض کے لئے منعقد ہوا کہ مدرسہ تعلیم الاسلام" کی اصلاح کے مسئلہ پر غور و فکر کیا جائے متعدد احباب نے اس اجلاس میں اپنے خیالات کا اظہار فرمایا۔ضمناً ایک احمدی نے اپنی تقریر میں یہ بھی کہا۔حضرت اقدس علیہ الصلوۃ والسلام کے سلسلہ اور دوسرے مسلمانوں میں صرف مسئلہ حیات د وفات مسیح کا فرق ہے اس کے سوا کوئی امر اصولی طور پر موجب نزاع نہیں ہے۔۲۴ حضور نے اگرچہ اس اجلاس کے آخر میں دو پہر سے قبل ایک مبسوط تقریر فرمائی جس میں آپ نے زیر بحث سوال کے علاوہ جماعت کے مقام و منصب اور بعض متفرق امور پر مبسوط روشنی ڈالی مگر خصوصاً اس شبہ کے ازالہ کے لئے دوسرے روز یعنی ۲۷ / دسمبر ۱۹۰۵ء کو نماز ظہر و عصر کے بعد مسجد اقصیٰ میں ایک پر معارف تقریر فرمائی جو بعد میں احمدی اور غیر احمدی میں کیا فرق ہے " کے عنوان سے شائع ہوئی۔اس تقریر میں حضور نے یہ ثابت کرنے کے بعد کہ وفات مسیح میں اسلام کی زندگی ہے " متعدد ایسی علمی اور عملی غلطیوں کی نشان دہی کی جن کے دور کرنے کے لئے اللہ تعالیٰ نے یہ سلسلہ قائم فرمایا اور واضح کیا کہ "بہت سی باتیں ہیں جو کہ ان لوگوں میں پائی جاتی ہیں جن سے خدا تعالیٰ ناراض ہے اور جو اسلامی رنگ سے بالکل مخالف ہیں۔اس واسطے اللہ تعالیٰ اب ان لوگوں کو مسلمان