تاریخ احمدیت (جلد 2) — Page 385
۳۸۲ زلازل کے غیر معمولی سلسلہ کا آغاز اریخ احمد بیت - جلد ۲ اس پیشگوئی کے پورا ہونے کا بھی غیروں نے کھلا اعتراف کیا۔چنانچہ مولانا عبد اللہ العمادی (ولادت ۱۸۷۴ء) نے اپنے رسالہ ” البیان " میں لکھا۔” آٹھویں فروری کو جو زلزلہ آیا تھا اس کے متعلق قادیان کے مذہبی اخبار "بدر" نے ہمارے پاس ایک اشتہار شائع کرنے کو بھیجا ہے جس کا خلاصہ مطلب یہ ہے کہ اس زمانہ کی پیشین گوئی جناب مرزا غلام احمد صاحب قادیانی بہت پیشتر کر چکے تھے۔اور اسی زمانہ میں اخباروں اور رسالوں میں شائع ہو چکی تھی۔میرزا صاحب کی فراست ایمانی کے ہم بھی قائل ہیں اور ان کی پیشگوئیاں صحیح بھی ہوتی ہیں لیکن افسوس ہے کہ ایک طویل اشتہار شائع کرنے کی البیان میں گنجائش نہیں۔" " ९९ م م براہین احمدیہ حصہ پنجم نصرة الحق" کی تصنیف اور جنگ عظیم (زلزلہ عظیمہ) کی عظیم الشان پیشگوئی حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام نے ۱۸۸۰ ء سے کتاب ”براہین احمدیہ " کی اشاعت کا آغاز فرمایا تھا۔خدا تعالی کی حکمت اور مصلحت سے ایسا اتفاق ہوا کہ براہین احمدیہ کے چار حصے آپ نے ۱۸۸۴ء تک شائع فرما دئیے۔اس کے بعد اکیس برس تک اس کتاب کا چھپنا ملتوی رہا۔اس مدت میں حضور اقدس نے اس کے قریب تالیفات فرما ئیں جن میں سے بعض بڑے بڑے حجم کی تھیں لیکن اس کتاب کی تکمیل کی طرف توجہ پیدا نہ ہوئی۔کئی مرتبہ حضور کے دل میں یہ درد بھی پیدا ہوا کہ برا ہیں احمدیہ کے ملتوی رہنے پر ایک زمانہ دراز گزر گیا۔اور باوجود اس کے خریداروں کی طرف سے کتاب کے مطالبہ کے لئے بڑا اصرار ہوا۔اور اس قدر زمانہ التواء میں مخالفوں کی طرف سے بھی سخت سے سخت اعتراضات اٹھائے گئے مگر پھر بھی قضاء قدر کے مصالح سے اس کتاب کی تکمیل نہ ہو سکی 22 لیکن اس سال فروری ۱۹۰۵ء میں تصرف الہی سے حضور کا ذہن اس طرف مبذول ہوا اور آپ نے براہین احمدیہ" کے پانچویں حصہ کی تصنیف کر کے اس کی تکمیل کر دی۔حضرت اقدس براہین احمدیہ کے پہلے چار حصوں کو عہد نامہ عتیق اور پانچویں حصے کو عہد نامہ جدید " قرار دیا کرتے تھے۔یہ عظیم الشان تصنیف جو حضور کی وفات کے بعد شائع ہوئی ایک دیباچہ دو باب اور ایک ضمیمہ پر مشتمل ہے۔دیباچہ میں حضور نے کتاب کی تاخیر و التواء کے خدائی اسباب درج فرمائے ہیں۔پہلا باب معجزہ کی اصل حقیقت اور ضرورت کے بیان میں ہے۔اور دو سرا ان نشانوں کے بیان میں جو بذریعہ ان