تاریخ احمدیت (جلد 2) — Page 338
تاریخ احمدیت جلد ۲ ۳۳۵ کالم میں حضرت سید عبد اللطیف صاحب کی درد ناک شہادت کیلی فورنیا صاجزادہ سید راشد لطیف صاحب امریکہ کو ہاٹ پاکستان۔صاحبزادہ سید بشیر احمد لطیف صاحب صاحبزادہ سید فاضل لطیف صاحب پشاور راولپنڈی کو ہات سائل امریکہ - سیده امتہ الحی لطیف صاحبہ المیہ صاجزادہ سید محمد رفیع صاحب صاحبزادہ سید محمد جمیل لطیف صاحب ۱۰۔صاحبزادہ سید عبدالحی لطیف صاحب ٹورانٹو کینیڈا صاحبزادہ سید امجد لطیف صاحب کراچی نوٹ:۔۱۲ سیدہ ناصرہ لطیف صاحبہ اہلیہ مرزا ہارون علی صاحب ۱۳ صاحبزادہ سید عبد اللطیف احمد ٹیپو مرحوم ہمارے ابا جان مرحوم نے تین شادیاں کیں سب سے بڑی ہماری امی جان ہیں۔دوسری شادی سے اولاد نمبر ۵۴۳ اور ۸ ہیں۔تیسری شادی سے صرف ایک بیٹا نمبر، صاحبزادہ عبد الحئی لطیف ہے۔ہماری امی جان پشاور میں میرے بھائی صاحبزادہ فاضل لطیف کے پاس ہیں) سیده ناصره لطیف المیہ مرزا ہارون علی ۷۷۵/۸ عزیز آباد کراچی ۳۹" ظلم کی پاداش میں جبار و قہار خدا کی تجلیات اور قمری نشانات کا ظہور حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے حضرت سید عبد اللطیف صاحب شہید کے واقعات بیان کرتے ہوئے پیشگوئی کی تھی کہ شہید کا خون رنگ لائے بغیر نہیں رہے گا۔اور اس ملک کے حکمرانوں کو اس کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا اور بیس سال پیشتر کے الہام میں بھی یہ خبر دی گئی تھی کہ اس ملک پر عام تبانی ے گی۔چنانچہ عملاً ایسا ہی ہوا۔اور جس طرح حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کے قتل میں شامل ہونے والوں کو سزا لی اسی طرح حضرت سید عبد اللطیف صاحب شہید کے خون سے ہاتھ رنگنے والے بھی چن چن کر پکڑے گئے۔پہلا قهری نشان اس ضمن میں پہلا قمری نشان یہ ظاہر ہوا کہ شہادت کے کے پہلے روز ۱۴/ جولائی کی شام کو 9 بجے کے قریب ملک میں ایک خوفناک آندھی کا غیر معمولی طوفان اٹھا۔جو ظالمانہ موت کی آسمانی شہادت تھی۔