تاریخ احمدیت (جلد 2)

by Other Authors

Page 276 of 687

تاریخ احمدیت (جلد 2) — Page 276

تاریخ احمدیت جلد ۲ ۲۷۳ "مواهب الرحمن " کی تصنیف و اشاعت دعوت مناظرہ دی تھی اور خود ہی الہام کا بہانہ بنا کر انکار کر دیا۔انہوں نے اپنے پمفلٹ میں اعجاز احمدی" (صفحہ ۲۳٬۱۱) کے اقتباس بھی شامل کئے مگر وہ تمام فقرات جن میں دعوت کی شرائط یعنی تحقیق حق اور منہاج نبوت کا ذکر تھا۔عمد احذف کر دئے اور ثابت کر دیا کہ ان کا جانا تحقیق حق کی خاطر نہیں تھا اور یہ کہ ان کو " منہاج نبوت" کے پیش نظر حضور کی کسی پیش گوئی پر اعتراض کرنے کی جرات نہیں ہو سکی۔" ۲۲۔جنوری ۱۹۰۳ء کو اللہ تعالٰی روسی حکومت کا عصا ملنے کی بذریعہ رو یا اطلاع نے حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو بذریعہ خواب اطلاع دی کہ مستقبل میں روسی حکومت کا عصا آپ کی جماعت کو دیا جانا مقدر ہے۔حضور نے اس رویا کی تفصیل بایں الفاظ بیان فرمائی۔" دیکھتا ہوں کہ زار روس کا سونا میرے ہاتھ میں ہے اور ایک عجیب سیاہ رنگ کا ہے جیسے انگریزی کارخانوں میں روغنی چیزیں بہت عمدہ اور نفیس بنا کرتی ہیں اور یہ حصہ اس کالو ہے کا ہے۔اس سوئے میں ایک یا دو نالی بندوق کی بھی ہیں لیکن اس ترکیب سے بنی ہوئی ہیں کہ سونٹے میں مخفی ہیں اور جب چاہو تو اس سے کام بھی لے سکتے ہیں۔" پھر دیکھا کہ خوارزم بادشاہ جو بو علی سینا کے وقت میں تھا اس کی تیر کمان میرے ہاتھ میں ہے۔بو علی سینا بھی پاس ہی کھڑا ہے اور اس تیر کمان سے میں نے ایک شیر کو بھی شکار کیا۔" یہ عظیم پیش گوئیاں کب اور کسی شکل میں پوری ہونے والی ہیں ؟ یہ خدا کے علم میں ہے۔حال کا مورخ اس بارہ میں اس کے سوا کچھ نہیں کہ سکتا کہ ع ہے یہ تقدیر خداوند کی تقدیروں سے صاحبزادی امتہ النصیر صاحبہ کی ولادت ۲۸۔جنوری ۱۹۰۳ء کو ۴ بجے صبح حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ہاں ایک بچی پیدا ہوئی جس کا نام امتہ النصیر رکھا گیا۔ولادت سے قبل الهام صاجزادی امتہ انصیر صاحبہ کی ولادت سے قبل حضور کو الہام ہوا کہ " غاسق الله " جس کے معنی یہ تھے کہ جو بچہ پیدا ہونے والا ہے وہ زندہ نہ رہے گا۔یہ متوحش الہام آپ کو صاحبزادی کے پیدا ہونے سے قریباً چار گھنٹے پیشتر بوقت بارہ ایک بجے شب ہوا جس پر حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام اٹھ کر مولوی محمد احسن صاحب امروہی