تاریخ احمدیت (جلد 2)

by Other Authors

Page 263 of 687

تاریخ احمدیت (جلد 2) — Page 263

تاریخ احمدیت۔جلد ۲ ٢٩٠ ل تصنیف و اشاعت ماموریت کا بائیسواں سال مواہب الرحمٰن کی تصنیف و اشاعت اور مولوی کرم دین صاحب کے متعلق ایک پیش گوئی (۱۹۰۳ء) - مصری اخبار اللواء " کے ایڈیٹر نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام پر اعتراض کیا تھا کہ آپ نے اپنے متبعین کو طاعون کے ٹیکہ کی ممانعت کر کے ترک اسباب کیا ہے جو قرآنی آیت "لا تلقوا بايديكم الى التهلكه " ( البقرہ : ۱۹۶) یعنی اپنے تئیں ہلاکت میں نہ ڈالو کے منافی اور توکل کے خلاف ہے۔اس اعتراض کے جواب میں حضور نے عربی میں ایک کتاب ”مواہب الرحمن " کے نام سے تصنیف فرمائی جو جنوری ۱۹۰۳ء میں شائع ہوئی۔اس لطیف کتاب میں حضور نے اخبار "اللواء " کے ایڈیٹر کے اعتراض کا مسکت اور مدلل جواب دینے کے علاوہ اپنے عقائد درج فرمائے اور ان خارق عادت نشانات پر بھی روشنی ڈالی جو گزشتہ تین برسوں میں آپ کی صداقت کے ثبوت میں ظاہر ہوئے تھے۔اس ضمن میں آپ نے مولوی کرم دین صاحب ساکن تھیں ( تحصیل چکوال) کے بارے میں یہ پیش گوئی درج فرمائی کہ۔د من جملہ میرے نشانوں کے ایک یہ ہے کہ خدائے علیم و حکیم نے ایک نعیم شخص کی نسبت اور اس کے بہتان عظیم کی نسبت مجھے خبر دی اور مجھے اپنی وحی سے اطلاع دی کہ یہ شخص میری عزت پر حملہ کرے گا اور انجام کار میرا نشانہ آپ بن جائے گا۔اور خدا نے تین خوابوں میں یہ حقیقت میرے پر ظاہر کی اور خواب میں میرے پر ظاہر کیا کہ یہ دشمن تین حمایت کرنے والے اپنی کامیابی کے لئے مقرر کرے گا تاکہ کسی طرح اہانت کرے اور رنج پہنچائے۔اور مجھے خواب میں دکھایا گیا کہ گویا میں کسی عدالت میں گرفتاروں کی طرح حاضر کیا گیا ہوں۔اور مجھے دکھلایا گیا کہ انجام ان حالات کا میری نجات