تاریخ احمدیت (جلد 2)

by Other Authors

Page 259 of 687

تاریخ احمدیت (جلد 2) — Page 259

تاریخ احمدیت۔جلد ۲ ۲۵۶ اسلام کی فتح تعظیم کمپری اور گمنامی میں بسر کی اور نامرادی کی حالت میں اس جہاں سے رخصت ہوا۔اس طرح جھوٹے مسیح کی جھوٹی کشتی خدا کے سچے مسیح کے ہاتھوں ہمیشہ کے لئے ٹوٹ پھوٹ گئی اور اس کا نام و نشان صفحہ ہستی سے مٹ گیا اور جیسا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے پیش گوئی فرمائی تھی پگٹ کیفر کردار کو پہنچا۔۱۹۰۲ء کے بعض صحابہ ۱۹۰۲ء کے بعض ممتاز صحابہ یہ ہیں۔میر قاسم علی صاحب دہلوی I قاضی محمد یوسف صاحب فاروقی پشاور چوہدری برکت علی صاحب گڑھ شنکر ڈاکٹر بشارت احمد صاحب -