تاریخ احمدیت (جلد 2)

by Other Authors

Page 206 of 687

تاریخ احمدیت (جلد 2) — Page 206

تاریخ احمد یسته - جلد ۲ ۲۰۳ " کا اجراء رسالہ ریویو " ماموریت کا اکیسواں سال اور ریویو آف ریلیجنه " ( اردو اور انگریزی) کا اجراء (۱۹۰۲ء) حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے (۱۹۰۱ء) میں جس رسالہ " ریویو آف ریلیجز کی تجویز فرمائی تھی وہ مولوی محمد علی صاحب کی ادارت میں انگریزی " اور "اردو" ہر دو زبان میں جنوری ۱۹۰۲ء سے جاری ہو گیا۔انگریزی رسالہ تو ابتداء سے کچھ عرصہ تک لاہور میں ہی شائع ہوتا رہا مگر اردو ایڈیشن کا پہلا پرچہ لاہور کے مطبع فیض عام لاہور میں چھپا۔اس کے بعد شیخ یعقوب علی صاحب تراب کے انوار احمدیہ پریس قادیان میں طبع ہونے لگا۔" ریویو" کا اندرون ملک اور مغربی ممالک پر اثر شروع شروع میں رسالہ کے اکثر اردو مضامین حضور ہی کے لکھے ہوتے تھے اور بعض مضامین کے متعلق نوٹ لکھا کر راہنمائی فرماتے تھے۔اللہ تعالیٰ کے فضل اور حضور کی روحانی توجہ کی بدولت رسالہ کو اندرون ملک میں ہی نہیں مغربی ممالک میں بھی بڑی مقبولیت حاصل ہوئی۔اندرون ملک میں پہلے ہی سال اس سے متاثر ہو کر کئی سعید روحوں نے حق قبول کیا بلکہ مدراس کے ایک ہندو دوست رسالہ کا اپنی زبان میں ترجمہ سن کر حضرت اقدس کی زیارت کے شوق میں قادیان بھی پہنچے۔علاوہ ازیں ملک کے اسلامی اخبارات نے اس پر تبصرے لکھے چنانچہ رسالہ "البيان" (لکھنو) نے لکھا ریویو آف ریلیجز ہی ایک ایسا پرچہ ہے جس کو خالص اسلامی پرچہ کہنا صحیح ہے۔ہم نے اس کے کئی نمبر دیکھے اور ہم کو اس امر کے ظاہر کرنے میں کوئی تامل نہیں کہ عربی میں "المنار " اور اردو میں ریویو آف ریلیجز " سے بہتر پرچے کسی زبان میں شائع نہیں ہوتے مسلمانوں کو خوش ہونا چاہیے کہ