تاریخ احمدیت (جلد 2) — Page 168
تاریخ احمدیت۔جلد ۲ ۱۶۵ رسالہ " ریویو آف ریلیج کی تجویز ماموریت کا بیسواں سال رسالہ "ریویو آف ریلیجز " کی تجویز انجمن اشاعت اسلام کی بنیاد (1901ء) اب ہم بیسویں صدی میں قدم رکھ رہے ہیں۔اس صدی کا آغاز رسالہ " ریویو آف ریلیجز " (مذاہب عالم پر تبصرہ) کی تجویز سے ہوا۔سیدنا حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو ابتداء ہی سے مغربی ممالک میں تبلیغ اسلام کے عظیم الشان کام کی طرف خاص توجہ اور دلچسپی تھی۔ایک دفعہ آپ کے کوئی مرید ایک مناظرہ میں کامیابی کی خوش خبری لائے تو حضور نے فرمایا کہ "میں نے تو یہ سمجھا کہ یہ خبر لائے ہیں کہ گویا یورپ مسلمان ہو گیا۔" حضور کو اللہ تعالیٰ سے بشار تمیں بھی مل چکی تھیں کہ آپ کی تحریریں یورپ میں بکثرت شائع ہوں گی اور ان سے متاثر ہو کر لاکھوں انگریز حلقہ بگوش اسلام ہوں گے۔اور گو اس وقت تک حضور کے اشتہارات اور چند کتابیں انگریزی میں ترجمہ ہو کر یورپ اور امریکہ میں پہنچ چکی تھیں لیکن کام کی اہمیت و نوعیت کے باعث دعوی مسیحیت کے آغاز ہی سے حضور کا منشاء مبارک تھا کہ مغربی ممالک تک اسلام کی آواز پہنچانے کے لئے ایک ماہوار انگریزی رسالہ کا اجراء عمل میں لایا جائے جس میں خاص طور پر ان مضامین کے تراجم شائع ہوں جو تائید اسلام میں حضور کے قلم سے نکلتے ہوں۔چنانچہ اسی سال حضور انور نے اپنے بعض انگریزی دان خدام کے مشورہ سے ۱۵/ جنوری ۱۹۰۱ء کو ایک انگریزی رسالہ کے اجراء کا اعلان فرمایا اور اس کی ادارت مولوی محمد علی صاحب ایم۔اے اور خواجہ کمال الدین صاحب بی۔اے پلیڈ ر پشاور کے سپرد فرمائی۔رسالہ کے نظم و نسق کے لئے حضور کے حکم سے ۳۱ مارچ ۱۹۰۱ء اور یکم اپریل ۱۹۰۱ء کو جماعت کے دوستوں کے اہم اجلاس مسجد اقصیٰ اور مسجد مبارک میں منعقد ہوئے اور فیصلہ ہوا کہ رسالہ انگریزی اور حضرت اقدس کی کتب کے انگریزی تراجم کے لئے ایک مستقل ادارہ انجمن اشاعت اسلام" کے