تاریخ احمدیت (جلد 2)

by Other Authors

Page 141 of 687

تاریخ احمدیت (جلد 2) — Page 141

تاریخ احمدیت۔جلد ۲ ۱۳۸ پیر مہر علی شاہ صاحب کو دعوت مقابلہ اربعین کی تصنیف و اشاعت اور مخالفین پر اتمام حجت حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام اپنے دعوئی کی اشاعت اور مخالفین پر اتمام حجت کے لئے ہمیشہ نئی نئی راہیں سوچتے رہتے تھے۔اس سلسلہ میں آپ نے جولائی 1900 ء میں یہ تجویز فرمائی کہ ایک یا دو صفحے پر چالیس اشتہار شائع کئے جائیں اور اسی لئے حضور نے شروع میں اس کا نام "اربعین اتمام الحجه على المخالفين" تجویز فرمایا اور قارئین کو ہدایت فرمائی کہ وہ ان اشتہارت کو جمع کرتے جائیں۔شروع میں حضرت اقدس یہی چاہتے تھے کہ ہر پندرہ دن کے بعد (بشرطیکہ کوئی روک پیدا نہ ہو) یہ اشتہار نکلتے رہیں یہاں تک کہ چالیس پورے ہو جائیں یا کوئی مخالف صحت نیت کے ساتھ میدان میں آکر حضور کی طرح کوئی نشان دکھلائے۔لیکن بعد میں جو آپ نے قلم اٹھایا تو حالات ایسے ہو گئے کہ آپ کو بڑے بڑے اشتہارات شائع کرنا پڑے اور ابھی آپ نے چار اشتہار ہی دئے تھے کہ ان کا حجم ۱۲۸ صفحات تک پہنچ گیا جو ابتدائی اندازہ سے کہیں زیادہ تھا آپ کے مد نظر گفتی کو پورا کرنا نہیں تھا بلکہ دعوئی کی اشاعت اور اتمام حجت اصل مقصود تھا اس لئے آپ نے یہ سلسلہ یہیں ختم کر دیا اور اسے پندرہ دسمبر ۱۹۰۰ء کو ایک سرورق لگا کر شائع کر دیا۔نشان نمائی کی دعوت اربعین کے پہلے اشتہار میں آپ نے ایک دفعہ پھر پورے زور اور قوت " سے نہایت پر جلال الفاظ میں یہ دعوئی فرمایا کہ۔میرا خدا جو آسمان اور زمین کا مالک ہے میں اس کو گواہ رکھ کر کہتا ہوں کہ میں اس کی طرف سے ہوں اور وہ اپنے نشانوں سے میری گواہی دیتا ہے۔اگر آسمانی نشانوں میں کوئی میرا مقابلہ کر سکے تو میں جھوٹا ہوں۔اور اگر دعاؤں کے قبول ہونے میں کوئی میرے برابر اتر سکے تو میں جھوٹا ہوں۔اگر قرآن کے نکات اور معارف بیان کرنے میں کوئی میرا ہم پلہ ٹھر سکے تو میں جھوٹا ہوں اگر غیب کی پوشیدہ باتیں اور اسرار جو خدا کی اقتداری قوت کے ساتھ پیش از وقت مجھ سے ظاہر ہوتے ہیں ان میں کوئی میری برابری کر سکے تو میں خدا کی طرف سے نہیں ہوں۔اب کہاں ہیں وہ پادری صاحبان جو کہتے ہیں کہ نعوذ باللہ حضرت سیدنا و سید الورٹی محمد مصطفیٰ سے کوئی پیش گوئی اور کوئی امر خارق عادت ظہور میں نہیں آیا۔میں سچ سچ کہتا ہوں کہ زمین پر وہ ایک ہی انسان گزرا ہے جس کی پیش گوئیاں اور دعائیں قبول ہونا اور دوسرے خوارق ظہور میں آنا