تاریخ احمدیت (جلد 1)

by Other Authors

Page 68 of 725

تاریخ احمدیت (جلد 1) — Page 68

تاریخ احمدیت۔جلدا 46 شادی انتطاع الی الله ضرورت مندوں کو دے دیتے۔چنانچہ اللہ یار صاحب ٹھیکیدار کا چشم دید بیان ہے کہ ایک دفعہ میں حضور کے ساتھ حضور کے گھر چلا گیا۔دیکھا کہ ایک رسی کے ساتھ ایک برتن بندھا ہوا ہے۔جب خادمہ کھانا لاتی ہے تو حضور اسے لٹکار دیتے ہیں۔چنانچہ میرے سامنے خادمہ کھانا لائی۔حضور نے اسے نیچے لٹکایا اور اوپر کھینچ لیا اور حضور کے ہاتھ میں کتاب تھی۔حضور کتاب پڑھتے جاتے اور نیچے سے لقمہ لے کر کھاتے جاتے تھے۔ایک لڑکے نے جس کا نام حکم دین تھا چپکے سے روٹی پیچھے ہٹائی۔حضور نے دو ایک دفعہ ہاتھ نیچے کر کے لقمہ لینے کا قصد کیا مگر روٹی نہ ملی۔حضور نے نیچے دیکھا تو معلوم ہوا کہ حکم دین نے کھسکالی ہے۔چنانچہ حضور نے کمال شفقت و محبت سے فرمایا۔" اچھا تم کھانا چاہتے ہو ہاں کھالو "۔et