تاریخ احمدیت (جلد 1) — Page 579
تاریخ احمدیت جلد ۵۷۸ اسلام کے زندہ مذہب ہونے کا چیلنج ماموریت کا سولھواں سال اسلام کے زندہ مذہب ہونے کا پر شوکت چیلنج اور تصنیف و اشاعت انجام آتھم" (۱۸۹۷ء) مسٹر عبد اللہ آتھم ۲۷ جولائی ۱۸۹۶ء کو فوت ہوئے تھے حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام نے پبلک کو اسلام کی صداقت کے اس زندہ نشان کی طرف دوبارہ توجہ دلانے کے لئے ایک مفصل کتاب انجام آتھم " تصنیف فرمائی جو ۲۲- جنوری ۱۸۹۷ء کو شائع ہوئی۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک پیشگوئی کا ظہور رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے خبر دی تھی کہ امام مهدی کدعہ نامی گاؤں سے ظاہر ہو گا۔خدا تعالیٰ اس مہدی کی اپنے نشانات کے ذریعہ تصدیق کرے گا اور دور دور سے اس کے اصحاب جمع کرے گا جن کی تعداد اہل بدر کی طرح تین سو تیرہ ہو گی اور ان کے نام ایک مطبوعہ کتاب میں درج ہوں گے۔رسول خدا ﷺ کی یہ عظیم الشان خبر اگرچہ " آئینہ کمالات اسلام" کے ذریعہ سے بھی (جس میں حضور نے اپنے ۳۲۷ اصحاب کے نام شائع کئے تھے) پوری ہو چکی تھی۔مگر معین شکل میں یہ پیشگوئی انجام آتھم کے ذریعہ سے ظہور پذیر ہوئی۔کیونکہ اس میں آپ نے ۳۱۳ اصحاب کی فہرست شائع فرمائی جو آپ کے دعوئی مہدویت پر ایک آسمانی نشان تھا۔حضور نے اس فہرست میں بر صغیر ہند و پاکستان کے مختلف اصحاب کے علاوہ شام ، طائف بغداد ممباسہ (افریقہ) بخارا اور لندن کے بعض خدام کے نام بھی درج فرمائے۔۳۱۳- اصحاب کبار کی فہرست یہ فہرست چو نکہ آنحضرت ﷺ کی ایک عظیم الشان پیھوئی کو پورا کرتی ہے اس لئے ذیل میں درج کی جاتی ہے :-