تاریخ احمدیت (جلد 1)

by Other Authors

Page 556 of 725

تاریخ احمدیت (جلد 1) — Page 556

تاریخ احمدیت۔جلدا ۵۵۵ جلسہ مذاہب عالم " میں اسلام کی شاندار فتح جلسہ مذاہب عالم میں اسلام کی شاندار فتح اور تصنیف و اشاعت اسلامی اصول کی فلاسفی" ۱۸۹۶ء کا انتقام جلسہ مذاہب عالم " ایسے عظیم الشان واقعہ سے ہو ا جس میں دنیا کے ایک مشترکہ مذہبی پلیٹ فارم پر اسلام کو اور اسلام کے کامیاب وکیل ہونے کی حیثیت سے حضرت مسیح موعود کو ایسی شاندار فتح نصیب ہوئی کہ رہتی دنیا تک یاد گار رہے گی۔جلسہ کا پس منظر ایک صاحب سوامی سادھو شوگن چندر نامی تھے۔جنہیں بچپن سے ہی مذہب کی طرف میلان تھا۔ابتدائی عمر میں کچھ عرصہ ملازمت اختیار کی مگر پھر سادھو بن گئے اور کنجاہ (گجرات) کے ایک فقیر سے ان کا تعلق ہو گیا۔جس کے حکم پر وہ تین چار سال تک ہندوؤں کی کائستہ قوم کی اصلاح و خدمت کا کام کرتے رہے۔آخر ۱۸۹۲ء میں دفعہ انہیں خیال آیا کہ جب تک سب لوگ اکٹھے نہ ہوں کوئی فائدہ نہیں ہو گا وہ اس فکر میں رہے اور آخر یہ تجویز دل میں آئی کہ ایک مذہبی کانفرنس منعقد کی جائے چنانچہ اس نوعیت کا پہلا جلسہ اجمیر میں ہوا۔اس کے بعد وہ دوسری کا نفرنس کے لئے لاہور کی فضاء کو موزون سمجھ کر یہاں اس کی تیاری میں لگ گئے۔کانفرنس کے لئے انتظامات سوامی صاحب نے اسے عملی جامہ پہنانے اور جلسہ کے وسیع پیمانہ پر انتظامات کرنے کے لئے ایک کمیٹی بنائی جس کے پریذیڈنٹ ماسٹر درگا پر شاد اور چیف سیکرٹری ہائیکورٹ لاہور کے ایک ہندو پلیڈ ر لالہ دھنیت رائے کی اے ایل ایل بی تھے۔کمیٹی نے جلسہ کے لئے پانچ سوالات تجویز کئے۔: اول :- انسان کی جسمانی اخلاقی اور روحانی حالتیں۔دوم: انسان کی زندگی کے بعد کی حالت یعنی عقبی۔سوم:- دنیا میں انسان کی ہستی کی اصل غرض کیا ہے اور وہ غرض کس طرح پوری ہو سکتی ہے ؟ چهارم: - کرم یعنی اعمال کا اثر دنیا اور عاقبت میں کیا ہوتا ہے ؟ پنجم : علم یعنی گیان اور معرفت کے ذرائع کیا کیا ہیں ؟