تاریخ احمدیت (جلد 1)

by Other Authors

Page 519 of 725

تاریخ احمدیت (جلد 1) — Page 519

تاریخ احمدیت جلدا ۵۱۸ تین عظیم الشان علمی انکشافات ماموریت کا چودھواں سال قادیان میں ”ضیاء الاسلام پریس" مطب اور کتب خانے کا قیام ۶۱۸۹۵ اب چونکہ ضروریات سلسلہ بہت بڑھ چکی تھیں اس لئے اس سال ۱۸۹۵ء میں پریس مکتب خانہ مہمان خانہ اور مطب کی بنیادیں رکھی گئیں۔یہ سب ادارے قادیان کی منہدم فصیل کی جگہ پر کچی عمارتوں میں قائم ہوئے تھے۔سب سے پہلے دو بڑے کمرے اور دو بیڑی کو ٹھریاں شمالی جانب نے ہوئیں۔ایک بڑے کمرے میں جو بعد کو حضرت خلیفہ المسیح الثانی المصلح الموعود ایدہ اللہ تعالی کا موثر خانہ بنا۔ضیاء الاسلام پر لیں نصب کیا گیا اور دوسرے کمرے میں حضرت مولانا نور الدین مدت العمر مطب کرتے رہے۔مطلب سے متصل شرقی جانب کی کو ٹھری میں مہمان خانہ کا قیام ہوا۔ضیاء الاسلام پریس اگرچہ قادیان میں مرکزی پریس قائم کئے جانے کی تجویز تو ۱۸۹۴ء کے سالانہ جلسے میں باتفاق رائے منظور ہو چکی تھی۔لیکن اس کا قیام اس سال ۱۸۹۵ء میں عمل میں آیا۔پریس میں سب سے پہلے جو کتاب طبع ہوئی وہ "ضیاء الحق " تھی ابتداء میں تو اس کی براہ راست نگرانی حضرت اقدس خودہی فرماتے تھے۔اور چھاپنے کا کام حضور کے مخلص خادم مرزا اسمعیل بیگ صاحب 3 اور ان کے اعزہ کرتے تھے۔لیکن جب حضرت حکیم فضل دین صاحب بھیروی ہجرت کر کے قادیان آگئے۔تو حضرت اقدس نے اپنی دینی مصروفیات کی وجہ سے نگرانی کی ذمہ داری بھی مکرم حکیم صاحب کے سپرد فرما دی تھی۔اور انہوں نے تجریہ و فراست کی وجہ سے مطبع کا انتظام بخوبی سنبھال لیا اور قادیان میں طباعت و اشاعت کی آسانی پیدا ہو گئی۔مهمان خانه گول کمرہ جو مسجد مبارک کے بعد تعمیر ہوا۔ابتداء مہمان خانہ کے طور پر استعمال ہوتا تھا خود حضرت ام المومنین کھانا پکانے کا انتظام فرمائیں۔اور حضرت اقدس علیہ السلام