تاریخ احمدیت (جلد 1)

by Other Authors

Page 512 of 725

تاریخ احمدیت (جلد 1) — Page 512

تاریخ احمدیت۔جلدا ۵۱۱ مرکز اسلام میں حضرت مسیح موعود کی آمد کے تذکرے اس کے صلہ میں بطور انعام چار مربع زمین کی جاگیر بھی عطا فرمائی۔اسی بناء پر بعض نامور اہلحدیث علماء کو اعتراف کرنا پڑا کہ " پنجاب میں مولوی محمد حسین صاحب بٹالوی نے انگریزی حکومتوں سے تعاون کر دیا اور بظاہر وہ انگریزی نظام کے ثنا خواں ہو گئے۔۔۔اس لئے یہ ناخوشگوار اعتراف کرنے کے سوا چارہ نہیں کہ مرحوم مولانا محمد حسین جید عالم اور دور اندیش مفکر ہونے کے باوجود اپنے دو سرے رفقاء کی طرح مقام عزیمت پر قائم نہ رہ سکے۔یہی وہ مقام ہے جس کے متعلق ہمارے بعض دوست ہمیں طعن دیتے ہیں کہ تحریک اہل حدیث انگریز کے ہاتھ میں بک گئی۔مولوی محمد حسین صاحب بٹالوی نے اپنی وفاداری کا سکہ جمانے اور انگریز کے ہاتھ مضبوط کرنے کے لئے جہاں اور کئی طریقے اختیار کئے وہاں یہ تدبیر بھی کی کہ انہوں نے نہ صرف حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے خلاف منظم مخالفت کا بیڑہ اٹھایا۔بلکہ اپنے اثر و رسوخ سے پورا فائدہ اٹھاتے ہوئے حکومت کو بار بار اشتعال دلایا کہ یہ شخص جو مسیح و مہدی ہونے کا مدعی ہے در پردہ حکومت کا باغی ہے۔اس کی سرگرمیوں پر کڑی پابندی عائد کی جانی چاہیے۔جب جنگ مقدس کا وقت آیا تو اس شرانگیز پراپیگنڈہ میں پادری بھی شامل ہو گئے اور پادری عماد الدین نے ” تو زمین الا قوال " میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام پر بغاوت کا کھلا کھلا الزام لگاتے ہوئے بڑا ز ہرا گلا۔جس سے متاثر ہو کر نیم سرکاری اور سیاسی اخبار ” سول اینڈ ملٹری گزٹ " نے بھی ۲۴ اکتوبر ۱۸۹۴ء کو ” ایک خطر ناک مذہبی دیوانہ " کے عنوان سے ایک اشتعال انگیز مضمون لکھا جس میں تحریر کیا کہ "A Dangerous Fanatic™ "There is a well-known fanatic in the punjab, he is now, We believe, in the Gurdaspur district, who calls himself Musalman and also the Messiah۔His prophecies regarding the death of a native Christian gentleman in Amritsar kept up an excitement in the city for some months; but fortunately his utterances were so badly charged that they have hung fire miserably and the doomed is still alive۔A fanatical vision of this sort is doubtless under the surveilance of the Police۔Whenever he the peace of preaches abroad serious disturbances imminent, for he has a numerous following who are only less fanatical than himself۔are Of course no political danger can be apprehended from the vain imaginings of such a man; but there is method in his madness۔He has undoubted literary ability and his writings are voluminous and learned ; all the elements present for forming a dangerous rallying point, of course among the